
کم مقدار میں کھانے سے موٹاپے میں کمی آتی ہے یانہیں؟ ماہرین نے بتادیا
یہ ایک اہم سوال ہے کہ کم مقدار میں کھانا کھانے سے موٹاپے میں کمی آتی ہے یا نہیں؟بالآخر ماہرین نے اس کا جواب دے دیا ۔
امریکی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جی ہاں! کھانے کی کم مقدار زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔
امریکا کے جونز ہوپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں ماہرین نے دن کی پہلی سے آخری غذا کے درمیان وقفے سے جسمانی وزن میں آنے والی کمی کی جانچ پڑتال کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے کیلئے کن سبزیوں کا سوپ استعمال کرنا چاہیے؟
چھ سال تک جاری رہنے والی اس ریسرچ سے معلوم ہوا کہ کھانے کی مقدار میں کمی لانے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دن بھر میں کیلوریز کی مقدار بھی محدود کرنے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News