
بچے کو جلد اور آرام دہ نیند کیسے سلایا جائے؟ ماہرین نے بتادیا
بیشتر والدین کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اپنے چھوٹے بچے کو کیسے جلد از جلد چُپ کرواکر سلا دیں،یہی وجہ ہے کہ اکثر وہ اس وجہ سے بے حد پریشان بھی ہوتے ہیں۔
دن بھر میں دو سے تین گھنٹے تک کا رونا بچے کے لیے ایک روٹین کی بات ہے اس کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،عام طور پر بچہ رات میں ہی اپنے یہ دو سے تین گھنٹے پورے کرتا ہے۔
بچے کو جلد اور آرام دہ نیند سلانے کے لیے ضروری ہے کہ ماں چند باتوں کا خیال رکھے جن میں نیند کا معمول بنانا بھی شامل ہے۔
بچے کی سونے کی جگہ اسکی پسند کے مطابق ہو
جس جگہ بچے کو سلایا جا رہا ہے وہاں کا ماحول خوبصورت ہو، وہاں پینٹنگز لگائی جائیں اسی طرح بچے کا پسندیدہ کھلونا بھی اس کے قریب ہی رکھیں۔
پسندیدہ کھلونا قریب رکھنے سے بچہ کھیلتے ہوئے جلد سو جاتے ہیں اور اگر اٹھ بھی جائے اس سے بچے کھیلتے ہوئے پرسکون رہتے ہیں۔
کندھے پر ڈال کر تھپتھپایا جائے
جب بچے کو سلانا ہو تو تھوڑی دیر قبل اسے کندھے پر ڈال کر تھپتھپایا جائے جس سے بچہ کو لگتا ہے کہ سونے کا وقت ہو گیا ہے اور وہ نیند میں آسانی سے چلاجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روتے ہوئے بچے کو 5 منٹ میں چُپ اور سلانے کا طریقہ جان لیں
خوشبو والا کپڑا
بچے کے قریب کپڑے کا ایک ایسا ٹکڑا رکھا جا سکتا ہے جس پر وہی خوشبو ( پرفیوم ) لگائی گئی ہو جو ماں استعمال کرتی ہے۔
اس لیے جب بچہ جاگتا ہے تو وہی خوشبو سونگھ کر پرسکون ہو جاتا ہے۔ اگر بچے کے رونے کی آواز آتی ہے تو اسے کچھ دیر رونے دینا بھی ماہرین کے مطابق مناسب اور بے ضرر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News