
اسٹریس سے نجات چاہتے ہیں تو صرف یہ 5 منٹ آپ کے لیے کافی ہیں
آپ کی مجموعی صحت، ذاتی زندگی اور کیریئرسب اسٹریس کی وجہ سے متاثر ہونے لگتے ہیں اور ان کا متاثر ہونا تناؤ میں مزید اضافے کا سبب بنتا ہے۔
اسٹریس کی صورت میں جب آپ ذہن پر دباؤ محسوس کرتے ہیں تو فوراً ہی ایسا کام کریں جو اسٹریس کو کم کر کے سکون فراہم کرے یہاں پر صرف پانچ منٹ میں اسٹریس کو کم کے لیے چند کار آمد ٹپس دی جارہی ہیں جن کے بارے میں ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ صرف 5 منٹ میں آپ کے اسٹریس کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: تناؤ کی صورت میں جسم میں ظاہر ہونے والی ان علامات سے واقف ہیں؟
ہربل چائے
چائے جیسے لیوینڈر چائے، کیمومائل چائے اور پیپرمنٹ چائے یہ اپنے اندر صحت کے حوالے سے کئی فوائد رکھتی ہیں یہ تناؤ اور اضطراب کی کیفیت کو دور رکھنے میں بے مثال ہے جبکہ یہ دل کی صحت کو بھی بڑھاتی ہیں۔
اپنی من پسند سرگرمی میں حصہ لینا
جب بھی آپ تناؤ محسوس کریں اپنی من پسند سرگرمی یا مشغلے میں وقت صرف کریں، اس طرح دھیان دوسری جانب مصروف ہوگا اور تناؤ کم ہوجائے گا اس طرح دل کی دھڑکن جو اسٹریس کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی اعتدال میں آجائے گی۔
دفتر سے چھٹیاں لیں
کام سے وقفہ لینا تناؤ کو کم کرنے اور مزاج کو بہتربنانے کے لیے وقت مہیا کرتا ہے ساتھ ہی یہ آپ میں خوشی کے احساس کو بڑھا کر اسٹریس کو کم کرتا ہے، اس طرح کام سے چھٹیاں لینا جسمانی اور دماغی دونوں کی صحت کوبہتر بنانے میں مددفراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ 10 باتیں آپ کو دائمی اضطراب میں مبتلا کر سکتی ہیں
یوگا اور مراقبہ
یوگا، مراقبہ اور سانس کی ورزشیں اسٹریس سے نجات دلا کر سکون فراہم کرتی ہیں یہ سرگرمیاں کورٹیسول کی سطح کو بڑھاتی ہیں جو اسٹریس کو کم کرکے خوشی اور سکون میں اضافہ کرتی ہے۔
کسی سے بات کریں
اپنے پیاروں اور دوستوں سے تناؤ کے بارے میں بات کر کے اور اپنے خیالات بتانے سے اسٹریس بہت تیزی سے کم ہوتا ہے اگر یہ ممکن ہو تو کچھ وقت کے لیے سو جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News