Advertisement
Advertisement
Advertisement

چائے پاپے سے ناشتہ کرنے والوں کیلئے بُری خبر

Now Reading:

چائے پاپے سے ناشتہ کرنے والوں کیلئے بُری خبر

ناشتہ دن کی ایک اہم غذا ہے اور اس سے انسان پورا دن چاق و چوبند رہتا ہے۔

لیکن اگر آپ چائے پاپے سے ناشتہ کرتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

جی ہاں، ماہرینِ صحت کی جانب سے اسے صحت کیلئے خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاپا ایک خشک اور شوگر سے بھرپور ڈبل روٹی کی ایک  قسم ہے جس میں شامل شوگر کی بھاری مقدار، جیلاٹن اور ٹرانس فیٹس انسان کی قوت مدافعت کو متاثر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Advertisement

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاپے میں روٹی سے بھی زیادہ کیلوریز ہوتی ہے، تقریباً 100 گرام پاپے یا بسکٹ میں407 کلو کیلوری ہوسکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاپے کو اکثر باسی روٹی سے بنایا جاتا ہے جو صحت کو نقصان پہنچانے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

پاپا بنانے میں چینی، تیل، میدے اور خمیر کا استعمال کیا جاتا ہے جو مضر صحت ہے جس سے کھانے والے کو پیٹ کی خرابی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میٹھی چائے اور میٹھے پاپے ناشتے میں خوب مزہ دیتے ہیں لیکن چینی کی زیادتی کی وجہ سے جسم میں شوگر کا لیول بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں انسولین کا لیول متاثر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناشتہ نا کرنے سے آپ کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے

روزانہ پاپے کھانے سے آپ شوگر کے مریض اور موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

پاپے اور چائے میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے قوت مدافعت متاثر ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر