
کیا آپ جانتے ہیں کہ آنسو نمکین کیوں ہوتے ہیں؟
آنکھیں شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ کس طرح کی ہے اوریہ بات کرنے سے پہلے ہی سارے راز عیاں کر دیتی ہیں۔ اسی طرح آنسو بھی آپ کے احساسات کی ترجمانی کرتے ہیں آپ خوش ہیں یا غمگین آنسو ہی اس بات سے آگاہ کرتے ہیں۔ تاہم آنسو محض احساسات کی ترجمانی ہی نہیں کرتے بلکہ یہ آنکھوں کی حفاظت اورانہیں صحت مند بھی رکھتے ہیں۔
اگر آپ نے کبھی اپنے رخسار سے بہتے ہوئے آنسوکوہونٹ تک آنے پر چکھا ہے تو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ وہ قدرے نمکین ہوتے ہیں۔ آنسو کے نمکین ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ جسم کے پانی سے بنتے ہیں جس میں الیکٹرولائٹس ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آنسوؤں کی کتنی اقسام ہیں؟ اور وہ آپ کی آنکھوں میں کونسے اہم کام انجام دیتےہیں
آنسو کس چیز سے بنتے ہیں؟
آنسوؤں میں 98 فیصد پانی جبکہ بقیہ 2 فیصد ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو انہیں نمکین ذائقہ دیتے ہیں۔ یہ تیل، نمک اور 1500 سے زیادہ پروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں۔
آنسو اور جسم کی دیگر تمام رطوبتیں الیکٹرولائٹس کی وجہ سے نمکین ہوتی ہیں، جنہیں نمک کے آئن بھی کہا جاتا ہے۔ جسم بجلی بنانے کے لیے الیکٹرولائٹس کا استعمال کرتا ہے جو دماغ کو طاقت فراہم کرنے اور پٹھوں کو حرکت دینے میں مدد کرتی ہے۔
الیکٹرولائٹس کن اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں؟
الیکٹرولائٹس میں سوڈیم ہوتا ہے جو انہیں نمکین ذائقہ فراہم کرتا ہے، اس کے علاہ پوٹاشیم اور کلورائیڈ بھی شامل ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آنسوؤں سے رونا صحت کیلئے کیسا ہے؟ ماہرین نے بتادیا
آنسو کہاں سے آتے ہیں؟
آنسو دراصل آنسو کے غدود سے نکلتے ہیں، جو آپ کی پلکوں کے نیچے اور آپ کی آنکھوں کے اوپر ہوتے ہیں۔ وہ آپ کے کارنیا کی سطح پر پھیل جاتے ہیں اور آپ کی پلکوں کے کونوں میں آنسو کی نالیوں کے ذریعے آپ کی آنکھوں سے نکل جاتے ہیں۔
اس کے بعد، وہ آپ کی ناک کی اندرونی جانب بہتے ہوئے ناک کی رطوبت بلغم کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رونے کی صورت میں آنکھوں کے ساتھ ناک سے بھی پانی بہنے لگتا ہے۔ جبکہ ناک اچھی طرح رونے کے بعد کم بھری ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ ایک شخص ہر سال 15 سے 30 گیلن آنسو پیدا کرتا ہے۔
آنسو کیسے کام کرتے ہیں؟
آنسو آنکھوں کی حفاظت اور انہیں صحت مند رکھتے ہیں یہ انہیں دھول مٹی، وائرس اور بیکٹیریا سے بچاتے ہیں۔ جب بھی آپ پلکیں جھپکتے ہیں، آپ کے آنسو آپ کی آنکھوں کو ہائیڈریٹ کرنے اور صاف کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
آنسوؤں کا پانی آپ کی آنکھوں کو نم اور صحت مند رکھتا ہے۔ اس میں معدنیات اور وٹامنز ہوتے ہیں جو آپ کی آنکھ کی سطح، اپیتھیلیم کے خلیوں کے کام کی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News