
چہرہ شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے اس لیے اس کی صحت اور صفائی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔
چہرے کی جلد ہموار اور اس رنگت جتنی صاف ہوگی اتنی شخصیت متاثر کن دکھائی دے گی۔
خواتین کی بڑی تعداد اپنے چہرے کی حفاظت کے لیے بہت سی مصنوعات اور طریقوں کا استعمال بھی کرتی ہیں جو اس ضمن میں بہتر نتائج تو دیتے ہیں لیکن طویل عرصے تک ان کیمیکلز کا استعمال جلد کو متاثر کرسکتا ہے۔
تو کیا آپ جانتے ہیں کہ چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لئے کن پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
آملہ
آملہ میں قدرت نے خون صاف کرنے کی صلاحیت رکھی ہے، اس سے خون شفاف ہوجاتا ہے جس کے باعث چہرے پر دانے، دھبے نہیں ہوتے۔
کھٹاس والے پھل
کینو، مالٹا، چکوترے جیسے کھٹاس والے پھل وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہوتے ہیں جو کہ جلد کو جوان رکھنے اور رنگت نکھارنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
انار
انار کو قدرت نے جتنا ذائقہ دار بنایا ہے اتنی خوبیاں بھی رکھی ہیں۔
انار خون میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور خراب جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اسٹرابیری
اسٹرابیری میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خوبیاں پائی جاتی ہیں جو آپ کی جلد کو بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے اور ساتھ ہی وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے جلد پر ایک شیلڈ بناتی ہے جو جلد کو نقصانات سے بچاتی ہے۔
سورج مکھی کے بیج
سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے، یہ بیج اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل ہوتے ہیں جو انفیکشن سے آپ کی جلد کو بچاتے ہیں۔
اسی لیے وہ خواتین یا وہ حضرات، جو چاہتے ہیں کہ ان کی جلد کسی قسم کی بیماری سے محفوظ رہے، وہ ان بیجوں کو اپنی غذا میں شامل کرلیں۔
امرود
امردو میں اینٹی ایکسیڈینٹ کی خوبیاں ہونے کے باعث یہ پھل ناصرف جلد کو بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے بلکہ جلد پر پڑ جانے والی جھریوں کو بھی دور کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وٹامن سی سیرم گھر پر بنائیں چہرے کے دلکشی بڑھائیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News