
تھائی رائیڈ میں کس سبزی کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے
صحت مند رہنے کے لیے جسم کے تمام افعال کے ساتھ مختلف غدود اور ان سے خارج ہونے والے ہارمون کے تناسب کا بہتر ہونا نہایت ضروری ہے کسی بھی ایک عضو یا غدود سے خارج ہونے والے ہارمون کی کمی صحت کو متاثر کرتی ہے ان ہی میں تھائی رائیڈ بھی شامل ہیں۔
تھائی رائیڈ ایک چھوٹا اینڈوکرائن غدود ہے جو گردن میں موجود ہوتا ہے۔ یہ غدود ایک طرح کے ہارمون کا خراج کرتا ہے جو دل، دماغ، جگر، گردے، شریانوں کے نظام، بلڈ پریشر، نظام ہاضمہ، اور میٹابولزم کی نشوونما اور انہیں صحت مند رکھنے مدد فراہم کرتا ہے۔
تھائیرائیڈ کی دو الگ الگ قسمیں ہیں جیسے ہائپر تھائی رائیڈزم اور ہائپوتھائی رائیڈازم کہاجاتا ہے۔ تقریباً ہر بیماری کو ٹھیک کرنے کا ایک قدرتی طریقہ ہوتا ہے جس کے لیے کچھ مخصوص غذائیں استعمال کی جاتی ہیںیعنی ان کو غذا میں شامل رکھنے سے وہ مرض ٹھیک ہوجاتا ہے۔
اسی طرح تھائیرائیڈ غدود کو صحت مند رکھنے کے لیے جو سبزی بہترین تصور کیا جاتی ہے وہ دھنیا ہے۔
دھنیا گھروں میں استعمال ہونے والی نہایت عام سبزی سے جسے مختلف پکوانوں میں خوشبو اور ذائقہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس سے تیار کی جانے والی چٹنی ذائقہ میں اپنی مثال نہیں رکھتی یہ ہاضمے کو بہتر بنانے اوراپھارہ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
عام طور پرتھائی رائیڈ کے مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دھنیا کے بیج کھائیں، کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس سمیت بہت سارے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ دھنیا کے بیج، پتے اور دھنیا کا پانی تھائرائیڈ کے مریض کے لیے حیرت انگیز افادیت رکھتے ہیں۔
دھنیا کے فوائد
دھنیا تھائی رائیڈ کے لیے بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی اور کے کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ دھنیے کے پتوں میں اس کے بیجوں سے زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے جبکہ پتیوں میں اینٹی آکسیڈنٹ بڑی مقدارپایا جاتا ہے جو دراصل خلیات کو آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ تھائی رائیڈ کی ادویات میں بھی دھنیا کے بیجوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہاں دھنیے کے 3 بڑے فوائد پیش کئے جارہے ہیں جو تھائی رائیڈ سے نمٹنے میں مدد کر سکتے ہیں
اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات
دھنیاعموماً سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس کی افادیت اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ دھنیا کے بیج کئی دہائیوں سے مختلف ادویات میں استعمال کئے جارہے۔ تاہم، بیجوں کا ذائقہ تازگی کے لحاظ سے قدرے مختلف ہو سکتا ہے کیونکہ ان بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم کو تھائی رائیڈ جیسی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔
کولیسٹرول
تھائی رائیڈ کا تعلق اکثر بہت سی بیماریوں سے ہوتا ہے اور بعض صورتوں میں اس کی وجہ سے بھی کئی بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں تھائی رائیڈ کی بڑی وجہ جسم کے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہے۔ دھنیا کے بیجوں کی مدد سے کولیسٹرول کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں، تھائی رائیڈ سے خارج ہونے ہارمونز کی سطح توازن میں رہے گی۔
وزن میں کمی
دھنیا کے بیجوں کا پانی ایک فعال اور صحت مند انداز میں وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ۔ اگرآپ دھنیا کے پتوں کا استعمال کرتے ہیں، تو یہ آپ کے تھائی رائیڈ کی سطح کو منظم کرنے کے لیے وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تاہم، یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ تھائی رائیڈ سے متعلق مسائل کے علاج کے لیے آپ کو صرف دھنیا پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ اپنے مجموعی طرز زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی۔
دھنیا کے دیگر صحت کے فوائد
دھنیا کا پانی جوڑوں کی تکلیف اور سوجن کو کم کرکے گٹھیا کی ان علامات کودور کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
بالوں کو گھنا اور مضبوط بناتا ہے۔
دھنیا میں فولیٹ کی وافر مقدارموجود ہوتی ہے، جوخلیات کو ریڈیکل سیل کے نقصان سے بچاتا ہے۔
دھنیا کے بیج اکثر ہاضمے کے مسائل جیسے گیس، اپھارہ، درد، اسہال، الٹی اور متلی کے علاج کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں۔
بلڈ شوگر کو اعتدال میں رکھتا ہے۔
جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
دھنیے کو کس طرح غذا میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
دھنیا کی چائے
اس چائے کو بنانے کے لیے 2 کھانے کے چمچ دھنیا کے بیجوں کو ایک کپ پانی میں ہلکی آنچ پر 10 سے 15 منٹ تک ابالیں، پھراسے چھان لیں اور صبح خالی پیٹ استعمال کریں ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس میں شہد کوشامل کیا جاسکتا ہے۔
دھنیا مشروب
دھنیا کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر بلینڈر میں ڈالیں اب اس میں حسب ضرورت پانی شامل کر کے بلینڈ کریں پھر اس میں لیموں کا رس اور شہد شامل کر کے روزانہ خالی پیٹ استعمال کریں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News