Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابلے انڈوں کے پانی کے وہ حیرت انگیز فوائد جن سے آپ بے خبر ہیں!

Now Reading:

ابلے انڈوں کے پانی کے وہ حیرت انگیز فوائد جن سے آپ بے خبر ہیں!

اگر آپ اُبلے ہوئے انڈوں کا پانی پھینک دیتے ہیں تو جان لیجئے کہ آپ غلطی کرتے ہیں، کیونکہ یہ پانی ناصرف ہماری جلد اور بال بلکہ گھر میں موجود پودوں کیلئے بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔

جب ہم انڈے اُبالتے ہیں تو وہ پانی جس میں انڈے ابالے گئے ہوں پھینک دیتے ہیں، بنا یہ سوچے کہ اسے دوبارہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وہ پانی جس میں انڈے ابالے گئے ہوں کیلشیم اور دیگر وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔

انڈے ابالتے وقت ان میں سے کچھ ضروری وٹامنز اور کیلشئیم کا اخراج ہوتا ہے جو پانی میں شامل ہوجاتے ہیں اور یہی آپ کو درج ذیل فائدے فراہم کرتے ہیں۔

پودوں کیلئے مفید

Advertisement

اگر آپ یہ پانی پودوں میں ڈالیں تو یہ آپ کے پودوں کو وہ غذائیت فراہم کرنے کے لیے کھاد کی طرح کام کرتا ہے جس کی انہیں زندہ رہنے کے لیے ضرورت ہے۔

اگر آپ کے پاس کھاد کا ڈھیر جمع کرنے کے لیے جگہ یا وقت نہیں ہے تو یہ ایک بہترین متبادل ہے۔

لمبے اور گھنے بال

اس کے علاوہ اگر آپ ابلے ہوئے انڈوں کے پانی میں مہندی شامل کرکے بالوں میں لگائیں تو ناصرف مہندی کا رنگ تیز آئے گا، بلکہ بالوں کی نشونما اور صحت میں قابلِ دید فرق آئے گا۔

Advertisement

چمکتا روشن چہرہ

اسی طرح اگر آپ اپنے چہرے سے داغ دھبے، جھائیاں اور کیل مہاسوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو بیسن میں ابلے ہوئے انڈوں کا پانی شامل کر کے چہرے پر لگائیں، اس سے چہرے کی جلد خوبصورت، چمک دار اور بے داغ ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر