
اس موسم میں ’وٹامن ڈی‘ کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟
پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں لوگوں کو وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا ہے۔
وٹامن ڈی ہماری صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ ہمارے جسم میں کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو برقرار رکھتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ تھکاٹ کی شکایت زیادہ کرتے ہیں ان میں وٹامن ڈی کی کمی پائی گئی لیکن پھر جب انھوں نے پانچ ہفتے تک وٹامن ڈی کا استعمال کیا تو علامات پر کنٹرول نظر آیا۔
یہ بھی پڑھیں: وٹامن ڈی کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا
وٹامن ڈی ہماری ذہنی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈپریشن سے شیزوفینیا تک اور دماغ بننے کے عمل میں۔ لیکن اس کا کردار ہوتا کیا ہے یہ ابھی واضح نہیں ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لینا پراثر نہیں، ان کے خیال میں سورج کی روشنی میں براہ راست جانا زیاد فائدہ مند ہے جس کے نتیجے میں جسم میں وٹامن ڈی بن جاتی ہے۔
وٹامن ڈی کی کمی کی علامات
اگر کسی شخص میں وٹامن ڈی کی کمی واقع ہو جائے تو اسے مختلف علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان علامات میں چڑچڑا پن، ڈپریشن، تھکاوٹ، کمر درد، جوڑوں کے مسائل، پٹھوں کا درد یا کمزوری اور بالوں کی کمزوری شامل ہے۔
اس کے علاوہ وٹامن ڈی کی کمی وجہ سے مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے موسمی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کریں
وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ سورج ہے۔ صبح سویرے 8 سے 15 منٹ کی دھوپ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔
لیکن مصروف طرزِ زندگی کی وجہ سے دھوپ میں کچھ وقت کے لیے بیٹھنا مشکل ہوتا ہے، تو ایسی غذائیں استعمال کی جاسکتی ہیں جو اس وٹامن سے بھرپور ہوتی ہیں۔
آپ اس وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ان غذاؤں کے استعمال کو اپنے معمول کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
مچھلی کا استعمال
انڈے کی زردی
مشروم کا استعمال
چربی والی مچھلی اور سمندری غذائیں
گائے کی کلیجی
دودھ
جھینگے
سویا ملک
واضح رہےکہ سردیوں کے موسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کا ایک اور طریقہ وٹامن ڈی کی سپلیمنٹس کا استعمال بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News