Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ بھی خراٹے لیتے ہیں ؟کہیں اس کی وجہ یہ بیماری تو نہیں

Now Reading:

کیا آپ بھی خراٹے لیتے ہیں ؟کہیں اس کی وجہ یہ بیماری تو نہیں
خراٹے

کیا آپ بھی خراٹے لیتے ہیں ؟کہیں اس کی وجہ یہ بیماری تو نہیں

گہری اور پر سکون نیند صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے کی ضامن ہے۔ اگر نیند میں کسی بھی وجہ سے خلل پیدا ہونے لگے تو یہ مجموعی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے، اور یہ خلل نیند میں خراٹے لینے کی وجہ سے ہو تو یہ اور بھی زیادہ خطرے کی بات ہے۔

Advertisement

ایسے افراد جو رات میں کئی بار جاگتے ہیں تو نیند کی کمی ان میں کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہیں جن میں ڈپریشن دل کی بیماریاں سر فہرست ہیں اور ساتھ خراٹے بھی کئی بیماریوں کی جانب اشارہ کرتے ہیں جو جسم میں پنپ رہیں ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر حضرات کے مطابق خراٹے کی بنیادی وجہ سانس کی نالی تک ہوا کا گزر نہ ہونا ہے اس کی ایک وجہ تو گہری نیند ہے جس میں جسم کی پٹھے اتنے آرام دہ حالت میں ہوتے ہیں اور میں زبان بھی سلپ ہو کر نرخرے سے ٹکرانے لگتی ہے جس سے شور پیدا ہوتا ہے یہی شور خراٹے کہلاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

یہاں دو ایسی بیماریوں کا بھی ذکر کیا جارہا ہے جو خراٹے کا سبب بنتی ہیں ان میں ایک سلپ ایپنیا اور دوسری دل کی بیماری۔

سلپ ایپنیا

 اس مرض میں نیند کی حالت میں اچانک سانس رک جاتا ہے اور پھر آنے لگتا ہے جس کی وجہ سے دماغ میں آکسیجن کی کمی ہونے لگتی ہے خراٹے بھی ہواکے سانس کی نالی سے گزرنے میں رکاوٹ کی وجہ سے جنم لیتے ہیں اور سلپ ایپنیا بھی سانس میں رکاوٹ ہو نے لگتی ہے اس لئے یہ قیاس کیا جاسکتا ہے کہ خراٹے اس بیماری سے آگاہ کرنے ایک ذریعہ بھی ہو سکتا ہے ۔

امراض قلب

دوسری بیماری جس کا ذکر یہاں کرنا بے حد ضروری ہے وہ عارضہ قلب ہے ڈکٹرز کے مطابق خراٹے ہارٹ اٹیک کی جانب ایک اشارہ بھی ہو سکتا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، لیکن ضروری نہیں کہ ایک کے ساتھ ایسا ہی ہو ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم کے تمام افعال کی انجام دہی کے لئے آکسیجن درکار ہو تی ہے اور خراٹوں کی صورت میں جسم میں آکسیجن کی کمی واقع ہو جاتی ہے اور یہ کمی دل کی بیماری سمیت کئی طرح کے عار ضے کی وجہ بن سکتی ہے۔

خراٹوں کے علاج کے لئے سب سے پہلے اپنے معالج سے رابطہ کریں تاکہ اس کی وجہ معلوم کی جاسکے ۔ اس علاوہ خراٹوں سے نجات کے لئے رات کا کھانا سونے سے تین گھنٹے قبل لیں ،سیدھا سونے کے بجائے کروٹ سے سونے کو اپنی عادت بنائیں، ناک بند ہوتو اس کے لئے بھاپ لیں، ناک کی صفای کا خیال رکھیں، سگریٹ اور دوسرے نشہ سے گریز کریں،  وزن میں کمی لائیں، ذہنی پریشانیوں سے دور رہیں، سونے سے قبل گہری سانس کی مشق کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر