Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ کو روزانہ گاجر کیوں کھانی چاہئے؟ جانئے اس کی 10 حیرت انگیز وجوہات

Now Reading:

آپ کو روزانہ گاجر کیوں کھانی چاہئے؟ جانئے اس کی 10 حیرت انگیز وجوہات
گاجر

آپ کو روزانہ گاجر کیوں کھانی چاہئے؟ جانئے اس کی 10 حیرت انگیز وجوہات

گاجر موسم سرما کی تمام سبزیوں میں سب سے صحت بخش سبزی تصور کی جاتی ہیں اور اپنے صحت بخش اجزاء کی بنا پر سپر فوڈ میں شامل ہیں۔

 گاجرکے فائدے ان گنت ہیں یہ ہر قسم کے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہو نے کی بنا پرآپ کو وٹامن کی وافر مقدار فراہم کرتی ہیں۔ آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین ہیں کیونہ اس میں بیٹاکیروٹین پایاجاتا ہے جبکہ یہ ایک یہ کم کیلوری والی غذا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاجر اور ناریل کے سوپ کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں

Advertisement

گاجرکی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ہے کہ اسے کچا اور پکا کر دونوں طرح سے جبکہ حیرت انگیزطور پر اسے میٹھے اور نمکین پکوان کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ جبکہ یہ سلاد کا سب سے اہم جز ہے۔

 گاجر کا ذائقہ میٹھا اور یہ بہت ہی رسیلی ہوتی ہیں۔ گاجرصحت کے لیے بے حد افادیت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اسے روزانہ غذا میں شامل رکھنا چاہئے یہ کس طرح آپ کو صحت مند رکھتی جانتے ہیں۔

گاجر کے فوائد:

 ہڈیوں کی صحت

Advertisement

گاجر میں وٹامن سی جیسے اہم غذائی جز کی قلیل مقدار ہوتی ہے یعنی ایک کپ گاجر میں 5 ملی گرام وٹامن سی اور کیلشیم موجود ہوتا ہے یہ دونوں ہی ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

دماغی صحت

گاجر کے رس کو یاداشت کی کمی کو دور کرنے کے لیے مفید تصور کیا جاتا ہے اس طرح  جڑ والی سبزیوں جیسے گاجر کا مستقل استعمال درمیانی عمر کے افراد میں یاداشت کی بہتری کا باعث بنتا ہے۔

امراض قلب

زیادہ گہرے رنگ کی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال جیسے گاجر کورونری دل کی بیماری کا خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ گاجر کا باقاعدگی سے استعمال اس بیماری کے خطرے کو 32 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

بصارت کو بہتر بنائیں

Advertisement

گاجرمیں بیٹا کیروٹین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو بہتر بصارت کے لیے انتہائی مفید ہے بیٹا کیروٹین جسم میں جاکر وٹامن اے میں بدل جاتا ہے اسی لیے گاجر اس اہم وٹامن کی کمی سے ہونے والے بینائی کے مسائل کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ گاجر میکولر انحطاط اور موتیا  کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرتی ہے

گاجرحل پذیر فائبر سے بھرپور ہوتی ہے فائبرجسم میں جاکر ایک جیل کی صورت اختیار لیتا ہے اس طرح جسم میں موجود کولیسٹرول اس سے چپک کر جسم سے باہر خارج ہوجاتا ہے۔ اسی طرح کولیسٹرول توازن میں رہتا ہے۔

جگر کی حفاظت

گاجر کا رس  جگر کو ماحولیاتی کیمیکلز کے زہریلے اثرات سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

منہ کی صحت

Advertisement

گاجر تھوک کی پیداوار کو بڑھا کر آپ کے دانت صاف کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ کھانے کے اختتام پر گاجر کا استعمال آپ کے کیویٹیز کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

ذیابیطس سے بچاؤ

گاجر میں بیٹا کیروٹین نامی ایک اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے جو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔

کینسرسے تحفظ

گاجر میں بائیو فلاوونائڈز اور الفا کیروٹین ہوتے ہیں جو کینسر کے خطرات بالخصوص پھیپھڑوں کے کینسر کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

 جلد کی صحت

گاجر بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے۔ جسم بیٹا کیروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے، جو خلیوں کو پہنچنے والے نقصان اور قبل از وقت بڑھاپے کو روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ بیٹا کیروٹین آپ کی جلد کو سورج کی مضرشعاعوں سے بھی بچاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر