
روزانہ کتنے گلاس پانی پینا اچھی صحت کیلئے ضروری ہے؟
یہ بات درست ہے کہ بہتر صحت کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا نہایت ضروری ہے جس میں متوازن غذا کا استعمال، ورزش کرنا، پرسکون نیند لینااور یقیناً مناسب مقدار میں پانی پینا شامل ہے۔
پانی ایک نہایت ضروری غذائیت ہے جس کی موجودگی میں جسم اپنے افعال کو بہتر طریقے سے انجام دیتا ہے۔ جسم پانی پیدا نہیں کرتا اسی لیے صحت مند رہنے کے لیے پانی اور غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھانے کے دوران پانی پینا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ ماہرین نے آگاہ کردیا
جسم میں ہائیڈریشن کو برقرار رکھنا اچھی صحت کی ضامن ہے لیکن بہت سے لوگ سادہ پانی پینا زیادہ پسند نہیں کرتے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کو ہائیڈریٹ رہنے میں مدد کرنے کے بہت سے دوسرے صحت مند طریقے بھی موجود ہیں۔
ہائیڈریشن کیوں ضروری ہے
جسم کے تمام افعال کی بہتر انجام دہی کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے جسم میں تقریباً آدھا خون ’’بلڈ پلازما‘‘ ہے جو 90 فیصد سے زیادہ پانی پر مشتمل ہے۔ خون کا پلازما جسم کے ان خلیات تک توانائی، غذائی اجزاء اور آکسیجن لے جاتا ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
ساتھ ہی پانی گردوں کے ذریعے جسم کے فاسد مادوں کے اخراج کو یقینی بناتا ہے، یہ جوڑوں کو چکنائی فراہم کرنے، نظام انہضام میں مدد اورجسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اور جلد کونمی فراہم کر کے ہمواربنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
جبکہ پانی کی کمی سے سر درد، چکر آنا، تھکاوٹ، ارتکاز میں کمی، قبض اور خشک منہ جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔
تاہم پانی کی شدید کمی سے گردے کی پتھری اور پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اگر آپ کو پیاس لگ رہی ہے تو اس کا مطلب ہے یہ ہے کہ آپ کے جسم میں پہلے ہی پانی کی کمی ہے اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی پیاس محسوس ہو پانی کا استعمال کریں۔
آپ کو کتنے پانی کی ضرورت ہے؟
عمر کے ساتھ پانی کی مقدار میں تبدیلی آتی ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی وزن کی نسبت آپ کی ضروریات کم ہو جاتی ہیں۔ لہذا، ایک نوزائیدہ بچے کو اپنے والدین کی نسبت پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
کن لوگوں کو پانی پینے کے لیے اضافی خیال رکھنا چاہیے
کچھ لوگوں کو پانی کی کمی سے مضر صحت اثرات کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے انہیں اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے ان میں بچے، نومولود، حاملہ خواتین، اور بوڑھے افراد شامل ہیں۔
پانی پینے کے لیے ان 10 باتوں پر عمل کریں تاکہ آپ پانی کی مناسب مقدار کو غذا میں شامل کر سکیں۔
اپنے فون پر واٹر ریمائنڈر ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
اس سے آپ کو دن کے وقت ٹریک پر رکھنے میں مدد ملے گی اور جب آپ اپنے پانی کے اہداف کو پورا کریں گے تو یہ آپ کو ڈیجیٹل “ہائی فائیو” دے گا۔
چینی سے پاک ذائقہ شامل کریں
پانی کے ذائقہ کو مزید بہتر بنانے کے لیے چینی سے پاک فلیور شامل کریں۔
تازہ پھل استعمال کریں
قدرتی ذائقے کے لیے اپنی پانی کی بوتل میں لائم، لیموں، بیریاں، انناس یا نارنگی کے کچھ ٹکڑے شامل کریں۔ اگربوتل کو فریج میں رکھا جائے تو پھل تقریباً تین دن تک تازہ رہیں گے۔
آئسڈ چائے کا ایک جگ بنائیں
شوگرسے پاک بہت سی بہترین ترکیبیں آن لائن دستیاب ہیں۔ چائے بھی پانی کی طرح جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے، سبز اور کالی چائے تیار کر کے گرم یا ٹھنڈا دونوں صورتوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔
پانی میں تیار اسکواش شامل کریں
پانی میں اس کی تھوڑی سی مقدار شامل کرکے دن بھر استعمال کریں یہ سافٹ ڈرنک یا پھلوں کا رس پینے کا ایک صحت مند متبادل ہے۔
گھر میں سلیشی تیار کریں
گھر میں صبح تازہ پھل، برف اور پانی کو یکجا کرکے سیلیشی تیار کریں اور اسے دن بھر کی مقدار بڑھانے کے لیے استعمال کریں۔
گھر پر صحت بخش سوڈا تیارکریں
کچھ لوگوں کوفزی ڈرنک زیا دہ پسند ہوتی ہیں اس لئے اسے گھر پر تیار کریں اور پانی کی جگہ دن بھر میں استعمال کریں۔
کھانے سے پہلے پانی
کچھ بھی کھانے کے پہلے ایک گلاس پانی پینے کو عادت بنا لیں۔
پانی سے بھرپور پھل اور سبزیاں کھائیں
بہت سے پھلوں اور سبزیوں میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ان میں بیریاں، نارنگی، انگور، گاجر، بند گوبھی، پالک اور خربوزہ شامل ہیں۔ کوشش کریں ان پھلوں کو ناشتے میں شامل کریں۔
پانی کی بوتل ساتھ رکھیں
اسے دن کے وقت اپنے ساتھ لے جائیں اور رات بھر اپنے بستر کے پاس رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News