
مردوں کو 25 برس کے بعد اور اکثر اس سے پہلے ہی بالوں کے گرنے کی شکایت ہونے لگتی ہے اور آہستہ آہستہ وہ گنج پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔
روزانہ 50 سے 100 بال ٹوٹنا غیر معمولی نہیں بلکہ نارمل بات ہے مگر جب یہ تعداد اس سے زیادہ ہو تو فکر مند ضرور ہونا چاہئے، خصوصاً مردوں کو کیونکہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو گنج پنب کے مسائل کا زیادہ سامنا ہوتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ کو میٹھے مشروبات پینا پسند ہے تو یہ عادت بالوں سے محروم کر کے گنج پن کا شکار بناسکتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ مقدار میں میٹھے مشروبات پینے والے مردوں میں گنج پن کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد اکثر مرد گنجے کیوں ہو جاتے ہیں؟ جانیے
اس تحقیق میں 18 سے 45 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زیادہ مردوں کے ڈیٹا کو دیکھ کر بالوں سے محرومی اور طرز زندگی کی عادات کا موازنہ کیا گیا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک سوڈا، جوس، انرجی ڈرنک یا کوئی بھی میٹھا مشروب پینے والے افراد میں بالوں سے محرومی کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اسی طرح روزانہ ایک سے زیادہ مشروبات پینے والے افراد میں گنج پن کا خطرہ 42 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کونسی غذا کا استعمال نہ کرنا مردوں کو گنج پن کا شکار بناتا ہے؟
محققین کا کہنا ہے کہ صرف میٹھے مشروبات ہی بالوں سے محروم نہیں کرتے بلکہ مجموعی صحت، تناؤ، ذہنی صحت اور غذا بھی اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بالوں سے محروم ہونے والے افراد میں ایسے لوگ زیادہ شامل ہیں جو تلی ہوئی غذا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ سبزیوں سے دور رہتے ہیں۔
محققین نے مزید بتایا کہ انزائٹی یا کسی بیماری کی تاریخ سے بھی گنج پن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں کا گنج پن سے متعلق دلچسپ انکشاف
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News