Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار بہترین پھل کون سا ہے؟

Now Reading:

ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار بہترین پھل کون سا ہے؟

صحت مند رہنے کے لیے جہاں متوازن غذا ضروری ہے تو وہی جسمانی سرگرمیاں بھی خاص اہمیت رکھتی ہیں اور یہ اسی وقت ممکن ہوسکتا ہے جب ہڈیاں مضبوط ہوں۔

 انسانی جسم کی بہتر نشونما کے لئے ہڈیوں کا مضبوط ہونا اولین شرط ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جسم میں ہڈیوں کے کمزور ہونے کو ایک قدرتی عمل تصور کیا جاتا ہے۔

اگر آپ چند غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو بڑھاپے میں بھی ہڈیوں کو مضبوط رکھا جا سکتا ہے، ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں وٹامن ڈی اور کیلشیم بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 روزمرہ کی غذا میں چند پھلوں کو شامل کر کے ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔

خشک آلو بخارے

Advertisement

یہ پھل ہاضمے کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے مگر یہ ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

خشک آلو بخارے کے حیرت انگیز فوائد

تحقیقی رپورٹ کے مطابق روزانہ خشک آلو بخارے کھانے سے ہڈیوں کی کمزوری اور حجم میں کمی کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڑوں کا درد ہو یا ہڈیوں کی کمزوری، دارچینی کو ان 5 طریقوں سے استعمال کریں

خشک آلو بخاروں میں متعدد وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کے لیے اہم ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ پھل ورم کا مقابلہ بھی کرتا ہے جس سے بھی ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

پپیتا

Advertisement

جسم میں وٹامن K کی کمی سے ہڈیوں کی کمزوری اور فریکچر کا خطرہ بڑھتا ہے مگر یہ پھل اس وٹامن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

پپیتا کے 13 حیران کن طبی فوائد - Healthwire

اس وٹامن کی مناسب مقدار کا استعمال اچھی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ اس سے جسم میں کیلشیئم کے جذب ہونے کی سطح بہتر ہوتی ہے۔

گریپ فروٹ

گریپ فروٹ جیسے کھٹے پھلوں میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھیرا، ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرے

Advertisement

وٹامن سی عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کے حجم میں آنے والی کمی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چکوترا صحت کے لیے 4 طرح سے فائدے مند - ایکسپریس اردو

ایک گریپ فروٹ میں 88 ملی گرام تک وٹامن سی ہوسکتا ہے جو دن بھر کی ضروریات کے لیے کافی ہوتا ہے۔

انجیر

انجیر بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے والا پھل ہے۔

تازہ انجیروں میں کیلشیئم اور دیگر اہم غذائی اجزا جیسے پوٹاشیم اور میگنیشم موجود ہوتے ہیں۔

Advertisement

انجیر کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

اگر جسم میں میگنیشم کی کمی ہو تو وٹامن ڈی کے توازن کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس سے ہڈیوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔

اسی طرح پوٹاشیم وہ جز ہے جو تیزابیت کو کنٹرول کرتا ہے جس سے ہڈیوں میں کیلشیئم میں کمی نہیں آتی۔

کیلے

کیلے بھی پوٹاشیم اور میگنیشم کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔

کیلے کے 9 حیران کن فوائد - Healthwire

Advertisement

ان دونوں کے فوائد کا ذکر اوپر ہوچکا ہے یہی وجہ ہے کہ روزانہ ایک کیلے کو کھانے سے ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہترین نسخہ جو ہڈیوں کے درد ،اعصابی کمزوری اور بلڈ پریشر کیلئے بہت مفید ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر