Advertisement
Advertisement
Advertisement

درمیانی عمر میں پیٹ نکلنے کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا

Now Reading:

درمیانی عمر میں پیٹ نکلنے کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ درمیانی عمر میں پیٹ نکلنے کا کونسا بڑا نقصان ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں توند نکل آنے سے بڑھاپے میں جسمانی تنزلی کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

جی ہاں، یہ بات ناروے میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے، اس تحقیق کے لئے ماہرین نے 45 سال یا اس سے زائد عمر کے ساڑھے 4 ہزار افراد کو شامل کیا اور ان کی جسمانی صحت کا جائزہ 2 دہائیوں تک لیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن افراد کی توند درمیانی عمر میں نکل آتی ہے وہ بڑھاپے میں جسمانی اعتبار سے زیادہ کمزور ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائٹنگ کے بغیر جسمانی وزن میں کمی لانے والے آسان ترین طریقے

Advertisement

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے افراد کے ہاتھوں کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے، چلنے کی رفتار گھٹ جاتی ہے، تھکاوٹ کا احساس بڑھ جاتا ہے، جسمانی وزن میں بغیر کوشش کے کمی آتی ہے جبکہ جسمانی سرگرمیوں کی شرح کم ہو جاتی ہے۔

اس تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ درمیانی عمر میں موٹاپے کے شکار افراد میں عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی تنزلی کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے کہا کہ موٹاپے سے چربی کے خلیات میں ورم بڑھ جاتا ہے جس سے مسلز کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے باعث مسلز کی مضبوطی اور افعال گھٹ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ آسان ورزش جانیں

ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ مجموعی وزن کو مستحکم رکھنے کے ساتھ ساتھ پیٹ کو نکلنے سے روکنے کی بھی کوشش کی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس تحقیق کے نتائج جرنل بی ایم جے اوپن میں شائع ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر