
کیا آپ اپنے من پسند پھلوں میں موجود کیلوریز کے بارے میں جانتے ہیں؟
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اکثر کھانوں کو ان کی کیلوریز کو دیکھتے ہوئے اپنی غذا میں شامل رکھتے ہیں تاکہ وہ دن بھر میں اپنے صحت مند وزن کو برقرار رکھ سکے اسی طرح لوگ پھلوں میں موجود کیلوریز کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔
اگر آپ چینی سے تیار کئے جانے والے میٹھے کو اپنی غذا سے کم کرنا چاہ رہے ہیں تو پھل اس کا بہترین نعم البدل ہیں تاہم ان میں بھی کیلوریز ہوتی ہیں۔ یقیناً آپ کے میٹھے جتنے تو نہیں ہیں، لیکن یہ جاننا بہتر ہے کہ تاکہ آپ دن بھر میں کیوریز کی مقدار کو درست انداز میں پورا کرسکیں یہاں پر چند پھلوں میں موجود چینی کی مقدار اور کیلوریز کو پیش کیا جارہا ہے۔
سیب
ایک درمیانے سیب میں 19 گرام چینی اور 95 کیلوریز موجود ہوتی ہے۔
چینی کی مقدار کے باوجود، سیب فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں موجود پیکٹین کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے جس کے نتیجے میں کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے۔
نارنگی
ایک بڑی نارنگی میں 17 گرام چینی اور 87 کیلوریز پائی جاتی ہے۔
نارنگی نہ صرف وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ ہے، بلکہ اس میں چکنائی کم اور پروٹین کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، لہٰذا اسے بغیر کسے خوف کے ہر روز غذا میں شامل رکھیں۔
بلیوبیری
بلیوبیری کے ایک کپ سے 15 گرام چینی جبکہ 85 کیلوریز حاصل ہوتی ہے۔
بلیوبیری میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں یہ عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اور آپ کے جسم کو زہریلے مادوں سے ہونے والے نقصان کودور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آم
ایک درمیانے سائز کے آم میں 45.9 گرام چینی اور 95 کیلوریز موجود ہوتی ہے۔
آم میں چینی کی مقدار زیادہ ہونے کے باوجود یہ معدنیات اور غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جو میٹابولزم کی رفتارکو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، اس طرح وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
پپیتا
ایک چھوٹے سائز کے پپیتے میں 12 چینی اور67 کیلورییز پائی جاتی ہے۔
پپیتا انتہائی صحت بخش پھل ہے جو وزن کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے ساتھ ہی یہ آپ کے ہاضمے کو بہتر بنا کر آپ کو صحت مند رکھتا
کیلا
ایک درمیانے سائز کے کیلے سے 14 گرام چینی اور 105 کیلوریز حاصل ہوتی ہے۔
کیلا دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے یہ آپ کو میٹھے کی طلب سے باز رکھتا ہے اور ورزش کے بعد یہی بہترین غذا ہے جسے کھانے سے پٹھوں کے درد کو کم کیا جاسکتا ہے۔
اسٹرابیری
اسٹرابیری کے ایک کپ میں 7 گرام چینی اور 47 کیلوریزموجود ہوتی ہے۔
اسٹرابیری صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہے جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے اور جھریوں کو دور رکھنے میں مددفراہم کرتی ہیں۔
انگور
ایک کپ انگور میں 15 گرام چینی اور 62 کیلوریزموجود ہوتی ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور انگور میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے کے ساتھ خون کی روانی کو بہتر بناتی ہیں، اس طرح دماغی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News