Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑھتی عمر میں دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو جانور پالیں، تحقیق

Now Reading:

بڑھتی عمر میں دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو جانور پالیں، تحقیق
دماغ

بڑھتی عمر میں دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو جانور پالیں، تحقیق

مشی گن یونیورسٹی کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ کی عمر 50 برس سے زائد ہے تو پالتو جانور آپ کے دماغ کی حفاظت میں مدد دے سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں اسے افراد کی کمی نہیں ہے جو گھروں میں مختلف جانوروں کو پالتے ہیں ان میں سر فہرست کتے اوربلیاں ہیں تاہم انہیں پالنے سے جہاں انہی دلی خوشی ملتی ہے تو وہی یہ دماغی صحت کے لیے بھی اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی عمر میں دماغ کو جواں رکھنے کے لیے یہ 12 طریقے آزمائیں

Advertisement

50  سال سے زیادہ عمر کے امریکی بالغوں کے بارے میں کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق میں جن لوگوں نے پانچ سال سے زیادہ عرصے تک پالتو جانوروں کو پالا تھا انہوں نے جانور نہ رکھنے والوں کی نسبت علمی یادداشت کے ٹیسٹوں میں بہتر اسکور کر کے دکھایا۔

مشی گن یونیورسٹی کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پالتو جانوروں کا اثرآپ کی مجموعی صحت پر پڑتا ہے یہ آپ کی ہمت بڑھانے اوردل کی صحت کو برقراررکھنے کے ساتھ بڑھتی عمر میں دماغی صحت میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ نتائج 2010 سے 2016 تک قومی سطح پرکئے گئے سروے پر مبنی تھے، جس میں دیگر سوالوں کے علاوہ 50 سال سے زیادہ عمر کے 20000 بالغوں سے ان کے پالتو جانوروں کی حیثیت کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

محققین نے ان نتائج کو برسوں بعد استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا کہ ایسے افراد جنہوں نے پالتو جانوروں کے خانے پر ٹک کیا تھا چھ سالہ جانچ پڑتال کی مدت میں اپنے علمی اسکور میں دلچسپ فرق کو ظاہر کیا۔

Advertisement

اس کا اثر صرف 65 سال سے زیادہ عمر کے شرکاء میں ظاہر ہوا، جو عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب ڈیمنشیا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں۔

محققین کے مطابق اس عمر کے افراد جن کے پاس کوئی بھی جانورپانچ سال سے زیادہ عرصے تک موجود رہا تو ان کی قلیل مدتی اور طویل مدتی یادداشت بہت بہتر تھی بہ نسبت ان لوگوں لوگوں کے جن کے پاس کوئی بھی جانور نہیں تھا۔

تاہم محققین کا کہنا ہے کہ نتائج صرف ایک ایسوسی ایشن ہیں واضح ثبوت نہیں ہے۔

یہ بات درست ہے کہ پالتو جانور رکھنا آپ کی صحت کے لیے مفید ہے لیکن ایسا کیوں ہے اس کے بارے میں بہت سے نظریات موجود ہیں۔

مثال کے طور پراگر کسی کے پاس ایک کتا موجود ہے تو پالتو جانور اپنے مالکان کو بار بار اٹھنے اور زیادہ حرکت کرنے پر مجبورکرتا ہے اور روزانہ کی یہ نقل وحرکت دماغی صحت کے ساتھ طویل عمرسے گہرا تعلق رکھتی ہے۔

Advertisement

جانور گھریلو گردش میں نئے بیکٹیریا بھی لاتے ہیں، جو آپ کی آنتوں کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ جبکہ آنتوں کا دماغ کی صحت سے ایک ایسا تعلق ہے جس کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ہماری سوچ سے کہی زیادہ ہے۔

پالتو جانورآپ کی خوشی کا باعث بنتے ہیں یہ تنہائی کو دور کرکے دائمی تناؤ سے نجات دلاتے ہیں اور بڑھتی عمر میں یہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو سکتے ہیں اس عمر میں تنہا رہنا دماغ کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

Advertisement

ڈیمنشیا کے خطرے کے عام عوامل میں جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا، تنہائی، قلبی بیماری، ڈپریشن یا اضطراب اور دائمی تناؤ شامل ہیں۔

مختصراً، پالتو جانور رکھنے سے یاداشت کی کمی کے مختلف عوامل سے تحفظ ملتا ہے۔

لوگ اپنے دن کو پالتو جانوروں کے حوالے سے تشکیل دیتے ہیں، اور جانوروں کی یہ دوستی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کر سکتی ہے۔ پالتو جانور آپ کو اندر اور باہر دونوں طرح سے جواں اور فٹ رکھ سکتے ہیں۔

یہ تحقیق جرنل آف ایجنگ اینڈ ہیلتھ میں شائع ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر