
لپ اسٹک، لپ گلوس اورلپ ٹنٹ کے درمیان فرق جانتے ہیں؟
میک اپ اب روزمرہ زندگی کا ایک لازمی جز بن چکا ہے جسے خواتین اپنی حسن کو مزید بڑھانے کے لیے استعمال کرتی ہیں اسی میں ہونٹوں کے لیے لپ اسٹک، لپ گلوس اور ٹنٹ بھی شامل ہیں۔
یہ بات تمام ہی خواتین جانتی ہیں کہ قدرتی گلابی ہونٹ خواتین کو زیادہ پرکشش اور خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام ہی خواتین نرم، کومل اور گلابی ہونٹوں کا حصول نہ صرف چاہتی ہے بلکہ اس کے لیے کئی طرح کے جتن بھی کرتیں ہیں اسی لئے وہ اپنے ہونٹوں پر موسم اور محفل کی مناسبت سے مختلف رنگ استعمال کرتی ہیں۔ یہ رنگ لپ اسٹک، لب گلوس اور ٹنٹ کی صورت میں بازار میں عام دستیاب ہیں تاہم ان تینوں میں کیا فرق ہے اور کسے کب لگانا چاہئے جانتے ہیں۔
لپ اسٹک، لپ گلوس اور لپ ٹنٹ میں کیا فرق ہے؟
لپ اسٹک
لپ اسٹک قدرے سخت یا گاڑھی کریم کی طرح جمی ہوئی ہوتی ہے یہ ہونٹ کی چمک میں اضافہ کئے بغیر صرف رنگ فراہم کرتی ہے یہ روشنی کو جذب کرتی ہے اور دیر تک ہونٹ پر لگی رہتی ہے اورہونٹ کو مؤسچرائز رکھتی ہے یہ گاڑھی ہونے کی وجہ ہونٹ کے داغ اور ان کی رنگت کو یکسر چھپا دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں خشک اور پھٹے ہونٹوں سے کیسے بچا جائے؟
لپ گلوس
لپ گلوس آپ کے ہونٹوں کو رنگ کے ساتھ ایک خاص چمک فراہم کرتا ہے یہ روشنی کے منعکس کرتا ہے جبکہ یہ لپ اسٹک کے برعکس رنگین محلول کی صورت میں ہوتا ہے۔ اسے لگانے سے ہونٹ پر کسی قسم کا وزن محسوس نہیں ہوتا یہ بھی ہونٹ کو مؤسچرائزرکھتا ہے تاہم یہ جلد ہی ہونٹوں سے صاف ہوجاتا ہے اس لیے بار بار لگانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
ٹنٹ
ٹنٹ آپ کے ہونٹوں کو ایک قدرتی رنگ دیتا ہے یہ لگانے میں بہت ہی ہلکا محسوس ہوتا ہے۔ جیسے ہونٹ پر کچھ لگایا ہی نہیں گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News