
خوش کیسے رہیں؟ ان عادات کو اپنے روزمرہ کے معمول میں شامل کریں
صحت مند رہنے کے لیے جہاں متوازن غذا اور جسمانی سرگرمیاں ضروری ہے وہی خوش رہنا بھی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ خوشی ہی آپ کو صحت مند رکھتی ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ خوشی حاصل کرنا یا خوش رہنا اتنا مشکل نہیں ہے جتنا کہ تصور کیا جاتا ہے تاہم آپ معمول کی عادات میں چند تبدیلیاں لا کر خوش رہ سکتے ہیں۔
یہ بات درست ہے کہ عادتیں اہمیت رکھتی ہیں۔ جس طرح کسی بری عادت کو ترک کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ آپ کے معمول کا حصہ بن چکی ہوتی ہیں اسی طرح اچھی اور مثبت عادات جو خوشی باعث بنیں معمولات زندگی میں شامل کر کے خوش رہ سکتے ہیں۔
یہاں کچھ ایسی ہی عادات کا ذکر کیا جارہا ہے جسے اپنا کر آپ یقیناً خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ بات جاننا نہایت ضروری ہے کہ ہرایک کے نزدیک خوشی کی تعریف الگ ہے اسی طرح اس کے حصول کا راستہ بھی مختلف ہے۔
اگر ان میں سے کچھ عادات آپ میں اضافی تناؤ کا سبب بنتی ہیں کیونکہ وہ آپ کے طرز زندگی کے مطابق نہیں ہیں، تو انہیں چھوڑ دیں کچھ وقت اور مشق کے بعد آپ بخوبی جان پائیں گے کہ آپ کے لیے کیا بہتر ہے۔
مسکراہٹ
جب آپ خوش ہوتے ہیں تو مسکراتے ہیں جبکہ آپ مسکراتے ہیں کیونکہ آپ خوش ہیں، مسکرانے سے دماغ ڈوپامائن خارج ہوتا ہے جو خوشی کا ہارمون کہلاتا ہے اوراس طرح آپ زیا دہ خوش رہتے ہیں۔
ورزش
ورزش صرف آپ کے جسم کے لیے ہی فائدہ مند نہیں ہے۔ بلکہ یہ خود اعتمادی اور خوشی کو بھی بڑھاتی ہے باقاعدگی سے ورزش تناؤ، اضطراب کے احساسات اور افسردگی کی علامات کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
نیند
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ مناسب نیند اچھی صحت، دماغی افعال اور جذباتی تندرستی کے لیے بہت ضروری ہے۔ 8 گھنٹے کی بھرپور نیند لینے سے آپ صحت مند رہنے کے ساتھ کئی امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
مزاج کو ذہن میں رکھ کرغذاؤ کا انتخاب کریں
ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جو جسمانی اور ذہنی صحت کا باعث بنیں۔
شکر گزاری کی عادت اپنائیں
محض شکر گزار ہونا دیگر فوائد کے علاوہ آپ کے مزاج کو بہتر بنانے میں اہم کرادار ادا کرتا ہے ایک مطالعہ کے مطابق شکر گزاری کی مشق امید اور خوشی کے جذبات پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ جو کچھ آپ کے پاس ہے اس پر شکر ادا کریں
یہ بھی پڑھیں: جلد کو سدا جواں رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں
تعریف کریں
تحقیق کے مطابق احسان کے اعمال انجام دینے سے آپ کی مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں بھی مدد مل سکتی ہے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی تعریف کریں ان کے کام کو سراہیں۔
ناخوشگوار لمحات کو تسلیم کریں
مثبت رویہ آپ کو تناؤ سے دور رکھتا ہے زندگی میں ہر طرح کے معاملات پیش آتے ہیں ناخوشی کے احساس کو تسلیم کریں۔
ڈائری لکھیں
یہ ایک بہت ہی بہتر ین مشغلہ ہے جب آپ دن بھر کی روداد لکھتے ہیں تو آپ سکون محسوس کرتے ہیں جبکہ ڈائری لکھنے سے آپ میں ایک اچھے مصنف کی خصوصیات بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔
اپنا موازنہ دوسروں سے کرنے سے گریز کریں
چاہے یہ سوشل میڈیا پر ہو یا ملازمت کر رہے ہو کبھی بھی آپ اپنا موازنہ دوسروں سے نہ کریں اس طرح آپ کو عدم اطمینان، کم خود اعتمادی، اور یہاں تک کہ ڈپریشن اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News