Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردیوں میں جوڑوں کا درد کن لوگوں کو ہوتا ہے؟

Now Reading:

سردیوں میں جوڑوں کا درد کن لوگوں کو ہوتا ہے؟
جوڑوں کا درد

سردیوں میں جوڑوں کا درد کن لوگوں کو ہوتا ہے؟

پاکستان میں جوڑوں کے درد کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

 اب سوال یہ ہے کہ ایسے کون سے افراد ہیں جن کو موسم سرما آتے ہی جوڑوں کا درد شروع ہو جاتا ہے؟ آج ہم آپ کو ان کے بارے میں بتائیں گے۔

موسم سرما نزلہ کھانسی جیسی بیماریوں کے ساتھ کچھ لوگوں کیلئے جوڑوں کے درد جیسے مسائل بھی لے آتا ہے۔

 اس تکلیف میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد مبتلا ہوتے ہیں اور وہ لوگ بھی جن کو  گٹھیا کی بیماری ہوتی ہے، ساتھ ہی کھیل کود میں سرگرم رہنے والے کھلاڑیوں سمیت جسمانی محنت کرنے والوں کو بھی یہ تکلیف ہوسکتی ہے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس درد سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے؟ تو آئیے ہم آپ کو کچھ طریقے بتاتے ہیں۔

Advertisement

ورزش

روزانہ ورزش سے جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے، لیکن دھیان رہے کہ زیادہ ورزش نہیں کرنی کیوں کہ اس سے درد بڑھ بھی سکتا ہے تو لہٰذا ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ جانئے تیز پات کس طرح موسم سرما میں آپ کوجوڑوں کے درد سے نجات دے سکتے ہیں

خود کو گرم رکھیں

موسم سرما کی سرد ہوائیں بھی جوڑوں کے درد کا باعث بنتی ہے لہٰذا سرد علاقوں میں رہنے والے لوگ گرم کپڑوں کے علاوہ گھر میں ہیٹر کا استعمال بھی کریں۔

اومیگا 3 سے بھرپور غذاؤں کا استعمال

Advertisement

اومیگا 3 سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں کیوں کہ ان سے آپ جوڑوں کے درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، ان غذاؤں میں مچھلی، اخروٹ، ایواکاڈو سمیت السی کے بیج شامل ہیں۔

پانی کا استعمال

جوڑوں کے درد سے نجات حاصل کرنے کیلئے سردیوں میں نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر