
شدت والی ورزش کے بعد پٹھوں کی بہتر صحت کے لیے اس غذا کا استعمال کریں
صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا کے ساتھ جسمانی سرگرمیاں انجام دینا بہت ضروری ہے تب ہی آپ تندرست اور توانا رہ سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ہرطرح کی جسانی سرگرمی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے لیکن شدت والی ورزش افادیت میں سب سے بڑھ کر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیوپروسس کو شکست دینے میں مددگار ورزشیں
ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شدت والی ورزش کے بعد پٹھوں کو دوبارہ اصل حالت میں لانے یا ورزش کے دوارن ان میں ہونے والے ٹوٹ پھوٹ کی بحالی کے لیے بادام کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین روزانہ بادام کو غذا میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ ہفتے کے آخر میں یا تھوڑے وقت کے لیے جسمانی طور پر سخت سرگرمی میں مشغول ہوتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر بادام کھانے سے ان کے پٹھوں کی بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔، اس کی وجہ یہ ہے کہ بادام ان کے خون میں فائدہ مند چکنائی کی سطح کو بڑھاکر پٹھوں کی بحالی کا کام کرتا ہے۔
سخت ترین ورزش کے بعد بادام کے افادیت کو جاننے کے لیے کلینیکل ٹرائل کیا گیا جس میں 30 سے 65 سال کی عمر کے 38 مرد اور 26 خواتین شامل تھیں۔ جبکہ باقی آدھے کا تعلق کنٹرول گروپ سے تھا، جو بادام کے بجائے روزانہ کیلوریز سے مماثل سیریل بار کھاتے تھے۔
چار ہفتے تک جاری رہنے والے اس ٹرائل میں شامل شرکاء کے محققین نے ٹرائل سے پہلے اور بعد میں خون اور پیشاب کے نمونے لیے۔ تمام شرکاء کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے 90 منٹ کا سیشن شامل کیا گیا تھا جس میں 30 سیکنڈ کا انیروبک ٹیسٹ، 50 میٹر شٹل رن ٹیسٹ اور عمودی چھلانگ، بینچ پریس اور دوسری مشقیں شامل تھیں۔ ورزش کے اس 90 منٹ کے سیشن کے فوراً بعد خون اور پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے اور پھر ان کو ہرروز جانچا گیا۔ ساتھ یہ نمونے لینے کے بعد تمام شرکاء سے سوال نامے بھی پر کرائے گئے۔
، 90 منٹ کی ورزش کے بعد شرکاء نے پٹھوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے جسم کے ساتھ پٹھوں میں درد سے آگاہ کیا،
تاہم ورزش کے بعد بادام کا استعمال کرنے والے گروپ کے شرکاء نے درد میں بہتری محسوس کی بہ نسبت سریل بار استعمال کرنے والوں کے۔
نارتھ کیرولائنا ریسرچ کیمپس میں اپالاچین اسٹیٹ یونیورسٹی ہیومن پرفارمنس لیبارٹری کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈیوڈ نیمن کا کہنا ہے کہ جو لوگ بادام کھاتے ہیں کم تھکاوٹ، تناؤ، ٹانگوں کی مضبوطی اور ورزش کے بعد پٹھوں کو پہنچنے والے نقصان میں کمی کی اطلاع بھی دی بہ نسبت ان کے جنہوں نے بادام نہیں کھائے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ پھل کھائیں ورزش جیسا فائدہ پائیں
بادام کس طرح مدد کرتا ہے؟
محققین کے مطابق بادام ایک منفرد اور پیچیدہ غذائیت اور پولی فینول مرکب فراہم کرتا ہے جو ورزش کی دباؤ والی سطحوں سے میٹابولک بحالی میں مدد دیتا ہے۔ بادام میں پروٹین، صحت مند اقسام کی چکنائی، وٹامن ای، معدنیات اور فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے اور بادام کی بھوری جلد میں پولی فینول ہوتے ہیں جو بڑی آنت میں ختم ہوتے ہیں اور سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News