
کونسی غذا ’ہارٹ اٹیک اور فالج‘ سے بچاتی ہیں؟ ماہرین نے بتادیا
ہارٹ اٹیک اور فالج دو الگ امراض ہیں لیکن ان کی کافی علامات ملتی جلتی ہیں۔
دل کے پٹھوں کے لیے خون کی فراہمی میں اچانک اور بہت زیادہ کمی کو ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے، ایسا ہی دماغ میں خون کی روانی متاثر ہونے پر ہوتا ہے جسے فالج کہا جاتا ہے۔
فالج یا ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کیلئے خوراک پر بھی کافی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہیں، جانتے ہیں کونسی غذائیں ان امراض سے دور رکھ سکتی ہیں۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مختلف گریوں جیسے بادام، کاجو، پستے اور اخروٹ وغیرہ کو ملا کر کھانے سے موٹاپے کے شکار افراد کا ٹرپٹو فان میٹابولزم بہتر ہوتا ہے۔
ٹرپٹو فان ایک قسم کا امینو ایسڈ ہے جو گریوں میں پایا جاتا ہے اور یہ دل کی شریانوں کے امراض سے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ہارٹ اٹیک سے بچنا چاہتے ہیں تو اس عام مگر خطرناک عادت کو چھوڑ دیں
تحقیق میں بتایا گیا کہ معدے میں جانے کے بعد امینو ایسڈ مختلف کیمیائی مرکبات کو تیار کرتا ہے جو دائمی امراض جیسے ذیابیطس اور دل کی شریانوں کے امراض کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق گریوں کے استعمال سے معدے میں موجود بیکٹریا کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور دل کو تحفظ فراہم کرنے والے ٹرپٹو فان کی سطح بڑھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟ اہم وجہ جانیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News