جلد کی بہتر صحت کے لیے گرم پانی پینے کے ان حیران کن فوائد سے واقف ہیں
صحت مند رہنے کے لیے دن بھر میں 8 گلاس یا اس سے زائد پانی پینا نہات ضرروی ہے تاکہ جسم کے تمام اعضاء بہتر اندازمیں اپنے افعال انجام دیں سکیں۔
یوں تو پانی زائد مقدار میں پینا آپ کو صحت مند تو رکھتا ہی ہے مگر گرم پانی پینے کے بھی فوائد حیران کن ہیں۔ تاہم یہاں پرصرف جلد کی صحت کے لیے گرم پانی پینے کے فائدے پیش کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لونگ پیپر کسے کہتے ہیں اور یہ صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟
آپ کی جلد کے لیے گرم پانی پینے کے فوائد
سوجن کو کم کرتا ہے
گرم پانی کا استعمال جلد پر ایکنی کے نتیجے میں ہونے والی سوجن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اور جلد کو ایک تازگی فراہم کرتا ہے۔
جلد کی ساخت کو بہتر بناتا ہے
مشہور شخصیات کی جلد اتنی صاف اور چمکدار ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ پانی پیتے ہیں۔ جلد کے لیے گرم پانی پینے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ کا جسم آپ کی جلد سے تمام زہریلے مادوں کو بہت آسانی سے باہر نکال دیتا ہے، اور یہ آپ کی رنگت اور بناوٹ میں مجموعی طور پر بہتری کا باعث بنتا ہے۔ لہذا خشک یا کھردری جلد کو صاف کرنے کے لیے گرم پانی پینا اپنی عادت بنالیں۔
داغ اور نشانات کو کم کرتا ہے
ایکنی کی وجہ سے چہرے پر اکثر نشانات رہ جاتے ہیں تو اس کا سب سے مؤثر علاج گرم پانی ہے۔ یہ نہ صرف ان نشانات کو کم کرتا ہے بلکہ ایکنی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کونسا سیب زیادہ صحت بخش ہے سبزیا سرخ
عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرتا ہے
جس طرح آپ اپنے چہرے پر جمی چکنائی اور گرد کو صاف کرنے کے لیے کلینزنگ کرتے ہیں اسی طرح جسم کو بھی ڈیٹوکس کرنا نہایت ضروری ہے گرم پانی جسم کے زہریلے مادوں کو جسم سے باہر خارج کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح عمر رسیدگی کی قبل از وقت سامنے آنے والی علامات کو روکا جا سکتا ہے۔
جب آپ گرم پانی پیتے ہیں، تو یہ آپ کے خلیات کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے، لچک اور کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور آپ کی جلد کے مجموعی معیار کو بہتر بناتا ہے۔
جلد کو چمکدار بناتا ہے
پانی نہ صرف آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، بلکہ یہ دنیا کا بہترین مشروب آپ کے جسم کے ہر عضو کے نظام کو متاثر کرتا ہے، پٹھوں سے لے کر ہاضمے تک یہ سب کو صحت مند رکھتا ہے۔ جب آپ کا ہاضمہ بہتر اور جسم صحت مند ہوگا تو دوران خون بھی بہتر رہے گا جو چہرے پر سرخی اور جلد کی چمک کا باعث بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
