
سردرد کی ایک عام وجہ جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں
اچھی صحت ہی بہتر زندگی کی ضامن ہے کسی بھی بیماری کی صورت میں روزمرہ کے کام انجام دینا مشکل ہوجاتاہے چاہے وہ سر درد ہی کیوں نہ ہو یہ بات درست ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اکثروبیشترسردرد میں مبتلا رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردرد کی وہ عام وجوہات جسے اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے
سر کا درد جب بھی ہوتا ہے بندہ کسی کام کا نہیں رہتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دماغ سے قریب کسی جگہ پر بھی درد ہوگا دماغ اسے زیادہ محسوس کرے گا سر درد کی کئی وجہ ہو سکتی ہیں متوازن غذا کا نہ ہونا، نیند کی کمی اوراسٹریس وغیرہ شامل ہیں۔
دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اس ضمن میں کئی طرح کی ادویات استعمال کرتی ہیں جو اکثرو بیشتر جسم کو مزید بیمار کر دیتی ہیں۔ تاہم سردرد کی ایک نہایت عام وجہ جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں وہ ہے پانی کی کمی۔
یہ بھی پڑھیں: سردرد سے فوری نجات کے لیے یہ درست طریقے جان لیں
جی ہاں پانی کی کمی جسم کے تمام افعال کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے وہی یہ سردرد کا باعث بھی بنتی ہے۔
سر درد اور مائیگرین کی ایک عام وجہ جسم میں پانی کی کمی ہے ۔ جسم میں پانی کا تناسب جتنا بہتر ہوگا انسان سردردسمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ اس کے لئے پانی، تازہ پھلوں کے رس اور ایسے پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک میں شامل رکھیں جن میں پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جبکہ ساتھ کیفین سے بھرے مشروبات سے پرہیز کریں جیسے چائے اور کافی جو جسم میں پانی کی کمی کا سبب بنتے ہیں۔ یہاں تک کہ پانی کی معمولی کمی بھی اس سردرد کا سبب بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News