
آلو کے سینڈوچ کی غذائیت بڑھانے کے لیے یہ اجزاء استعمال کریں
سینڈ وچ کسے پسند نہیں یہ صحت بخش ہونے کے ساتھ بچوں اور بڑوں دونوں کی مرغوب غذاؤں میں شامل ہیں یہ مختلف طرح سے تیار کئے جاتے ہیں ان میں کلب سینڈ وچ اور آلو کے سینڈ وچ کافی مقبول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ورزشیں آزمائیں
یہ تو سب ہی جانتے کہ ہیں کہ آلو دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے اور اس سے بنائے جانے والے سینڈوچ بھی ذائقہ اور صحت کے حوالے سے اپنی مثال نہیں رکھتے۔
یہاں پر آلو کی سینڈوچ بنانے کے ایک سادہ مگر نہایت مزیدار ترکیب پیش کی جارہی ہے جسے بنانے کے بعد آپ دوسرے سینڈوچ کو بھول جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے یہ غذائیں استعمال کریں
آلو کے سینڈوچ
اس سینڈوچ کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں دوسوگرام آلو، اس کے لئے آلو کو ابال کر میش کر لیں، چار ڈبل روٹی کے سلائس، ایک کھانے کا چمچ بارک کٹی ہو ئی شملہ مرچ، ایک کھانے کا چمچ باریک کٹی ہو گاجر، دو کھانے کا چمچ بند گوبھی، ایک ہری مرچ باریک کٹی ہوئی، دو کھانے کے چمچ ٹماٹو کیچپ، کالی مرچ اور نمک حسب ذائقہ، ایک چائے کا چمچ سویا س اور دو کھانے کے چمچ تیل شامل ہیں۔
اب ایک فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں تمام کٹی ہو ئی سبزیاں ڈال کر ہلکی سی فرائی کر لیں نرم ہو نے پر اس میں سویاس ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب تمام سبزیوں اور مصالحوں کو ابلے ہو ئے آلو میں شامل کریں۔ ڈبل روٹی کے دو نوں سلائس پر ٹماٹو کیچپ لگائیں اور ابلے ہوئے آلو کا آمیزہ لگا کر ڈبل روٹی کا دوسرا سلائس بھی رکھ دیں۔ فرائی پیں میں تیل ڈال کر سینڈوچ کودھیمی آنچ پر کرسپی براؤن ہو نے تک فرائی کریں۔ مزیدار آلو کے سینڈوچ تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News