
دہی کھائیں چہرے پر بھی لگائیں، جلد کے ڈھیروں مسائل سے چھٹکارہ پائیں
دہی کومکمل غذا کہا جاتا ہے جبکہ یہ سب سے مشہور سپر فوڈز میں سے ایک ہے۔ یہ آپ کے نظام انہضام کو صحت مند رکھنے کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ دہی کا شماران غذاؤں میں کیاجاتا ہے جسے صرف غذا میں شامل رکھنا ہی آپ کو فائدہ نہیں دیتا بلکہ اسے چہرے کی جلد اور بالوں کے کئی مسائل کے حل کے لیے بھی بے حد مفید تصور کیاجاتا ہے۔
دہی میں ایسے طاقتور انزائمزموجود ہوتے ہیں جو آپ کے بالوں اور جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہاں دہی کے چند جادوئی استعمال کا ذکر کیاجارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چہرے سے بلیچ کے اثرات دور کرنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں
داغوں سے نجات
دہی میں لییکٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو آپ کی ایکنی کی سرخی اور سوزش کو کم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے دہی کی تھوڑی سی مقدار متاثرہ جگہ پر لگائیں 15 منٹ بعد گرم پانی سے دھولیں۔
جلد کو موئسچرائز اور ایکسفولیئٹ کریں
لییکٹک ایسڈ کی بدولت دہی ایک بہترین موئسچرائزر اور کیمیکل ایکسفولینٹ ہے۔ دہی جلد کی کھردی تہہ کو ہٹاکراسے ہموار بناتا ہے اور اس کی قدرتی چمک کو بحال کرتا ہے
دہی کواستعمال کرتے ہوئے چہرے کے لیے ماسک تیار کریں جس کے لیے دو کھانے کے چمچ دہی میں ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور پھر اسے چہرے او گردن پر لگائیں، 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر گرم پانی سے دھولیں۔
سیاہ حلقے اور عمر رسیدگی کے اثرات
دہی میں موجود دیگر اجزاء کے ساتھ لییکٹک ایسڈ جلد کے مردہ خلیوں کو صاف کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ساتھ ہی یہ عمر رسیدگی کے اثرات جیسے جھریوں اور فائن لائن کو دور کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔
اس کے لیے دہی میں لیموں کے چند قطرے شامل کر کے چہرے پر لگائیں یہ سیاہ حلقوں کو دور کر کے جلد سے جھریوں کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔
لمبے گھنے بال
دہی خشک، ٹوٹے ہوئے بالوں کے لیے ایک بہترین موئسچرائزر ہے۔ اس کے علاوہ، لییکٹک ایسڈ کا مواد سرکی جلد کو بہتر بناکر گرتے بالوں سے نجات دلانے مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے صرف دہی کو بالوں پر اچھی لگائیں 15 سے 30 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News