بے وقت کی بھوک سے پریشان رہتے ہیں تو یہ غذائیں کھائیں
یوں تو تمام ہی افراد کو اپنی من پسند غذا کھانے کا اختیار حاصل ہے تاہم کچھ غذائیں صحت کے حوالے سے اتنی صحت بخش تصور نہیں کی جاتی اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں غذائیت کی کمی ہوتی ہے۔
ایسی غذاؤں کا استعمال جن میں غذائیت نہیں ہوتی کئی امراض کے ساتھ بدہضمی، اپھارہ، زیادہ وزن، اور یہاں تک کہ موٹاپے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین غذائیت ایسی غذاؤں کو کھانے کامشورہ دیتے ہیں جسے کھانے کے بعد آپ کو دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مضبوط ہڈیوں کے لیے یہ غذائیں استعمال کریں
ماہرین کے مطابق تمام ہی اناج جیسے بھورے چاول اور دلیا میں کاربوہائیڈریٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جبکہ دونوں ہی فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم سے نقصان دہ اور زہریلے مادوں سے نجات دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
چاول اور جئی میں موجود فائبر خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ان غذاؤں کو دودھ کے ساتھ تیارکرکے جسم کو پروٹین، فائبر اور پانی فراہم کیا جا سکتا ہے۔
فائبر کے علاوہ، اعلیٰ پروٹین والی غذائیں بھی آپ کا پیٹ بھرا رکھتی ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی شخص اپنی پلیٹ میں پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذاؤں کو شامل کرسکتا ہے کیونکہ کھانے کے دیگر انتخاب کے مقابلے ان میں فی گرام کیلوریز کم ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ صحت بخش غذائیں آپ کے ڈائٹ پلان کو متاثر نہیں کریں گی
مصنف اور غذائیت کے ماہر بونی ٹاؤب ڈکس کے مطابق پیٹ بھرنے والی غذاؤں میں پستے، گاجر، پنیر، رسبری، دہی، سیریل، شوربے پر مبنی سوپ، سالمن، ہمس اور بادام کا مکھن شامل ہیں۔
اسی طرح زیادہ پانی کی مقدار والی غذائیں، ان کے ساتھ فائبر اور پروٹین کی مقدار بھی بھوک کو کم کرنے کی کلید ہے۔ ماہرین کے مطابق، انہیں ہائی والیوم فوڈز بھی کہا جاتا ہے اگر ان کی زائد مقدار غذامیں شامل کی جائے تو پیٹ بھرا رہتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ غذا کی کم مقدار کھائیں تو کھانے سے پہلے سلاد یا شوربے پر مبنی سوپ کا پیالہ کھائیں۔ دوسرا یہ ہے کہ چربی کے ذرائع کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پانی، فائبرکی مقدار میں اضافہ کرکے ہی آپ کھانے کے تناسب کو کم کر سکتے ہیں۔ چربی کے ذرائع کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ اس طرح کھانا اپنا ذائقہ کھو دے گا۔
مناسب غذائیت آپ کی مجموعی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صحت مند رہنے اور امراض سے بچنے کے لیے بہترغذا کا انتخاب کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
