Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ تیز پات کے یہ جادوئی فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ تیز پات کے یہ جادوئی فوائد جانتے ہیں؟
تیز پات

کیا آپ تیز پات کے یہ جادوئی فوائد جانتے ہیں؟

تیز پتہ عام طور پر کھانوں میں استعمال ہوتا ہے لیکن اکثر لوگوں کو اس کے دیگر فوائد کا علم نہیں ہوتا۔

آج ہم آپ کو تیز پات کے جادوئی فوائد بتائیں گے جن سے آپ کی کئی مشکلات آسان ہوسکتی ہیں۔

تیز پات میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن بی 6، کیلشیم، آئرن اور میگنیز کے علاوہ کاپر، رائبوفلیون، زنک اور میگنیشیم بھی موجود ہوتا ہے۔

تیز کھانسی کا دورہ

موسم سرما کے آتے ہی اکثر لوگوں کو تیز کھانسی شروع ہو جاتی ہے، ایسی صورت میں اگر آپ تیز پات کا چھوٹا سا ٹکڑا چبا کر کھاتے ہیں تو کھانسی سے نجات مل جائے گی۔

Advertisement

تیز پتہ جلا کر کمرے میں رکھ دیں

اکثر لوگ گھر میں مچھروں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں تو ایسے افراد اگر گھر میں تیز پتہ جلا کر کمرے میں رکھ دیں تو مچھر بھاگ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جانئے تیز پات کس طرح موسم سرما میں آپ کوجوڑوں کے درد سے نجات دے سکتے ہیں

 جوڑوں کے درد کا تیل

موسم سرما نزلہ کھانسی جیسی بیماریوں کے ساتھ کچھ لوگوں کیلئے جوڑوں کے درد جیسے مسائل بھی لے آتا ہے۔

اس مقصد کے لئے تیز پات کو زیتون کے تیل میں شامل کر کے تیل تیار کیا جاتا ہے جو جوڑوں کے درد سے آرام دیتا ہے،اسے تیار کرنے کے جو اجزاء چاہئیں وہ یہ ہیں ۔

Advertisement

اجزاء:

تیزپات تیس گرام

ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل ایک کپ

ترکیب:

ان پتوں کو گرائینڈر میں اچھی طرح پیس لیں ۔ اب ان پسے ہوئے پتوں کو زیتون کے تیل میں شامل کر کے کسی بوتل میں ڈال کر اسے دو ہفتے کے لئے کسی اندھیری اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔

 بوتل کو دن میں ایک بار ضرور ہلائیں تا کہ اجزاء اچھی طرح مکس ہو سکیں۔ اب اسے مزید دو ہفتے کے لئے خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔

Advertisement

 دو ہفتوں کے بعد اسے کسی کپڑے سے چھان کر اس تیل کو بوتل میں محفوظ کر لیں اور درد کی جگہ پرلگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔ یہ تیل جوڑوں کے درد کے لئے بہترین ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر