Advertisement
Advertisement
Advertisement

مچھلی کھانا نقصان دہ ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا

Now Reading:

مچھلی کھانا نقصان دہ ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا
مچھلی

مچھلی کھانا نقصان دہ ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال میں میٹھے پانی کی ایک مچھلی کھانا اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ ایک ماہ تک ’فار ایور کیمیکلز‘ سے آلودہ پانی پینا۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے دوران محققین نے امریکا بھر سے میٹھے پانی کے ذخیروں سے پکڑی جانے والی مچھلیوں کے گوشت کے 500 نمونوں کا تجزیہ کیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ سال میں میٹھے پانی کی ایک مچھلی کھانا اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ ایک ماہ تک ’فار ایور کیمیکلز‘ سے آلودہ پانی پینا۔

یہ بھی پڑھیں: ان غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو کبھی خراب نہیں ہوتیں

  تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مچھلیوں میں پی ایف ایز کی اوسط مقدار 9500 نینو گرام فی کلوگرام تھی لیکن سُپیریئر، مشیگن، ہیورن جیسی بڑی جھیلوں سے پکڑی جانے والی مچھلیوں میں یہ مقدار بڑھ کر 11 ہزار 800 نینو گرام فی کلو گرام تک پہنچ گئی تھی۔

Advertisement

 ان کیمیکلز سے آلودہ مچھلیوں کو کھانا ایک مہینے تک پی ایف ایز سے آلودہ پانی پینے کے برابر ہے۔

پی ایف ایز کی یہ مقدار کمرشلی طور پر پکڑ کر فروخت کی جانے والی مچھلیوں میں پائی جانے والی مقدار کی نسبت 280 گُنا زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبح بیدار ہونے پر چاک و چوبند رہنا چاہتے ہیں تو ان تین باتوں کو مد نظر رکھیں، تحقیق

سینئر سائنسدان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو میٹھے پانی کی مچھلی باقاعدگی کھاتے ہیں ان کے جسم میں خطرناک حد تک پی ایف ایز کی موجودگی کا خدشہ ہے اور یہ مرکبات کینسر اور دیگر صحت کے مسائل کو جنم دیتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر