کیا آپ کی بھی آنکھ روزانہ آدھی رات میں کھلتی ہے تو اس کی وجہ بھی جان لیں
ایسا اکثر ہوتا ہے کہ آپ پرسکون نیند سورہے ہوتے ہیں اور اچانک آنکھ کھل جاتی ہے پھر اس کے بعد سونا قدرے دشوار ہوجاتا ہے۔
دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو رات کی نیند کے دوران کئی بار جاگتے ہیں کبھی کروٹ بدلتے ہوئے یا ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب آپ نیند کی ایک حالت سے دوسری حالت میں جارہے ہوتے ہیں۔
ایک بالغ فرد رات کی نیند کے دوران سات سے پندرہ بار جاگتا ہے اور یہ معمول کی بات ہے لیکن صبح تین بجے آنکھ کھلنا اور نیند سے بیدارہونا آپ کو گہری نیند سے بیدار کر سکتا ہے جس کے بعد آپ کو دوبارہ سونا مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ نیند لینا کس موذی مرض کو جنم دیتا ہے
کبھی یہ بیداری محض چند سیکنڈ کے لیے ہوتی ہے تاہم اگر آپ اپنے مقررہ وقت سے پہلے سوجاتے ہیں تو بھی قوی امکان ہے کہ آپ رات میں جاگ سکتے ہیں۔
اگر آپ صبح 3 بجے یا کسی اور وقت جاگتے ہیں اور واپس سو نہیں سکتے تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ان میں ہلکی نیند، تناؤ، درد یا صحت کے دیگر مسائل شامل ہیں۔
آپ کے صبح 3 بجے جاگنے کی وجوہات
اگر آپ صبح 3 بجے کبھی کبھار جاگتے ہوں تو یہ عام سی بات ہے لیکن اس طرح روزانہ جاگنے کی بہت ساری وجوہات ہیں آپ تناؤ کے وقت اکثر بیدار ہو سکتے ہیں۔ یا آپ کا صبح 3 بجے کا اٹھنا بے خوابی کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔
تناؤ
اگرآپ کوچند دن سے صبح 3 بجے کی بیداری کا سامنا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی تناؤ میں مبتلا ہیں، توایسی صورت میں آپ کے اعصاب متحرک ہوجاتے ہیں اور آپ آدھی رات کو جاگتے ہوئے جھٹکا سا محسوس کر سکتے ہیں۔
تناؤ دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ جسمانی تبدیلیاں واپس سونا مشکل بنا سکتی ہیں۔
اگر آپ کی زندگی میں کوئی بات پریشانی کا باعث بن رہی ہے تو آپ کے تناؤ کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔ تناؤ کا تعلق آپ کی ملازمت، تعلقات، صحت یا مالیات سے متعلق تبدیلیوں یا غیر یقینی صورتحال سے ہو سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ مسائل کے حل کے لیے اہل خانہ سے بات کریں ساتھ تناؤ کو دور کرنے کے لیے کسی مستند معالج سے رابطہ کریں تاکہ ادویات یا تھریپی کی مدد سے تناؤ کو کم کیا جاسکے۔
بے خوابی
بے خوابی ایک ایسی حالت ہے جس میں رات کو مستقل طور پر جاگنے کے بعد دوبارہ نیند آنے میں دشواری ہوتی ہے۔ جبکہ دنیا کی ایک بڑی آبادی بے خوابی کا شکار ہے۔
عمر رسیدگی
عمر بڑھنا آپ کی نیند کے معیار اور دورانیے پر اثرانداز ہوتا ہے جیسے جیسے عمر بڑھتی نیند کم ہونے لگتی ہے۔ کیونکہ آپ گہری نیند میں کم وقت گزارتے ہیں۔ لہذا بیرونی عوامل جیسے شور اور روشنی آسانی سے بیداری کا سبب بنتے ہے۔ آپ کے سونے کے جاگنے کے اوقات بھی عمر کے ساتھ بدل سکتے ہیں۔اپنے معالج سے عمر سے متعلق نیند کی تبدیلیوں پر بات کریں۔ ایک تحقیق کے مطابق لائٹ تھراپی نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیند نہیں آتی تو صرف 2 منٹ میں سونے کے لیے ان4 باتوں کو دھیان میں رکھیں
ادویات
کچھ ادویات بھی نیند کی کمی کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ سے رات میں آنکھ کھل سکتی ہے تو کوشش کریں معالج سے ایسی ادویات تجویز کرنے کو کہیں جو نیند میں خلل کا باعث نہ بنے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
