پھلوں کو غذا میں شامل رکھنے کے لیے یہ منفرد طریقہ آزمائیں
جب بھی ایک متوازن غذا سے بھرپور پلیٹ کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کا ذہن اس میں پروٹین، سبزیاں اور کچھ اناج لیے ایک پلیٹ کا تصور سامنے آتا ہے تاہم اس میں کہیں بھی پھل دکھائی نہیں دیتے۔
یہ بات درست ہے آپ کسی بھی کھانے کے ساتھ پھلوں کو شامل نہیں رکھتے، لیکن ایک ایسی غذا کے بارے میں سوچیں جس میں پروٹین، سبزیاں، خشک میوہ جات کے ساتھ پھل بھی موجود ہوں اور آپ اسے روزغذا میں آسانی سے شامل رکھ سکیں تو ایسی غذا کو اسمودی کہتے ہیں جو فوری تیار ہونے کے ساتھ نہ صرف نہایت مزیدار بلکہ صحت بخش بھی ہوتی ہے۔
اسمودی پھلوں اور سبزیوں کا ایک ایسا امتزاج ہے جسے کھانے کے متبادل کے طور پر تو استعمال کیا ہی جاسکتا ہے تاہم اسے مختلف مسائل کے حل یا یوں کہیں تو زیادہ بہتر ہوگا کہ آپ اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
جیسے اگر آپ پٹھوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو اس میں تو اسی کے حساب سے اجزاء استعمال کئے جائیں گے اسی طرح جلد کی رعنائی میں اضافہ چاہتے ہیں تو بھی اسی کی مناسبت سے غذا کا انتخاب کیا جائےگا۔
یہاں اسمودی کی چند ایسی ہی ترکیبیں پیش کی جارہی ہیں جنہیں آپ اپنے مطلوبہ خواہش کی تکمیل کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
نکھری رنگت کے لیے
اجزاء
اس اسمودی کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک کپ بادام کا دودھ یا کوئی بھی دودھ جو آپ کو پسند ہو، دو کپ اسٹوبیری، ایک کپ کوکونٹ کریم، ایک چوتھائی ایوکاڈو، ایک چائے کا چمچ میپل سیرپ اور دو کھجورشامل ہیں۔
ترکیب
ان تمام اجزاء کو بلینڈڑ میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں یہ اسمودی جلد دوست اجزاء سے بھری ہوئی ہے جس میں وٹامن سی، اومیگا تھری، کولیجن اور ہیلورینک ایسڈ شامل ہے۔
ایک میٹھا ناشتہ
اجزاء
اس اسمودی کو بنانے کے لیے آپ کو چاہئے دو عدد کیلے، تین کھجور، دوکھانے کے چمچ کوئی بھی نٹ بٹر، ایک کھانے کا چمچ ناریل کا مکھن، چٹکی بھر دارچینی اور ڈیڑھ کپ بادام کا دودھ درکار ہے۔
ترکیب
ان تمام اجزاء کو بھی بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اور ناشتہ میں استعمال کریں یہ اسمودی فوری توانائی کو بحال کرنے مددفراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا غذا بھی پسینے کی ناگوار مہک کا سبب بنتی ہے؟ مگر کیسے
مجزاج کو بہتر بنانے کے لیے
اجزاء
اس اسمودی کی تیاری میں آدھا کپ کٹے ہوئے آم، آدھا کپ کٹے ہوئے انناس، ایک چٹکی ہلدی، ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک، آدھا کیلا، ایک کھانے کا چمچ کوکونٹ بٹر یا تازہ ناریل اور دوکپ نارنگی کے رس کی ضرورت ہے۔
ترکیب
اسے بھی تیار کرنے کے لیے تمام اجزاء کو بلینڈرڈال ر بلینڈ کریں یہ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور اسمودی آپ کے مزاج کو بہتر بنانے میں مددفراہم کرے گی۔
دماغ کے لیے
یہ طاقت ور اسمودی بنانے کے لیے آپ کو چاہئے ایک کیلا، ایک بڑا پتہ پالک، ایک سبز سیب، آدھا کپ برف اور ایک کپ پانی۔
ترکیب
ان تمام اجزاء کو بھی اچھی بلینڈ کریں یہ دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
