
پاکستان میں چائے کی مقبولیت سے انکار ممکن نہیں اور یہ گرم مشروب دنیا کے بیشتر حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ زیارہ چائے پینے کے نقصانات سے واقف ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
پریشانی اور تناؤ
کیفین چائے کی پتیوں کا ایک نامیاتی جزو ہے اور کیفین کی زیادہ مقدار تناؤ، اضطراب اور بے سکونی کے جذبات کو بڑھا سکتی ہے۔
قبض
چائے میں تھیوفیلین نامی مادہ پایا جاتا ہے جو آپ کے نظام انہضام کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور قبض کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چائے نہ ملنے پر کچھ افراد کو سردرد کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جانیے
ایسڈ ریفلکس
چائے میں کیفین ہوتی ہے، جو ایسڈ ریفلکس کی موجودہ علامات کو خراب کر سکتی ہے یا سینے میں جلن پیدا کر سکتی ہے۔ مزید برآں، کیفین پیٹ کے تیزاب کی مجموعی مقدار کو بڑھا سکتی ہے۔
نیند کی خرابی
چائے کی کیفین ہر ایک کی نیند کی عادات کو متاثر کرے گی اور بے شمار ذہنی کیفیات، جیسے تھکاوٹ، یادداشت میں کمی، اور توجہ کی کمی کی خرابی ناکافی نیند سے وابستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کن لوگوں میں سبز چائے کا استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے؟
حمل کی پیچیدگیاں
چائے اسقاط حمل یا کم پیدائشی وزن کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ حمل کے دوران چائے بالکل نہیں پینی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News