
سونے سے قبل یہ عام سی عادت بال گرنے کے خطرے کوبڑھا سکتی ہے
بال اگر خوبصورت اور گھنے ہوتو یہ آپ کی شخصیت کو متاثر کن بناتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد بالوں کی صحت وصفائی کا خاص خیال رکھتی ہے انہی میں بالوں کو دھونا بھی شامل جو بال گرنے کا سبب بن سکتاہے۔
جی ہاں اگرآپ کو سونے سے قبل نہانے یا بالوں کو دھونے کی عادت ہے تو گیلے بالوں کے ساتھ سونا آپ کے بال گرنے کے خطرے کوئی گنا بڑھا سکتا ہے۔
اس کی وجہ ہے کہ دن بھر کام کاج کی تھکن کی وجہ سے اکثر افراد بالوں کو خشک کرنے کو وقت کا ضیاع سجمھتے ہیں اور اسی طرح گیلے بالوں میں سونے کو ترجیح دیتے ہیں ماہرین نے اس سے خبردار کیا ہے۔
میکس سٹیونزکے مطابق گیلے ہونے پر آپ کے بالوں کی ساختی سالمیت کمزور ہو جاتی ہے اور ان کے ٹوٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
گیلے بالوں کے ساتھ بستر پرلیٹنے سے بال گھنگھریالے ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں اور بالوں کی ساخت بھی متاثر ہونے لگتی ہے جیسے بال نہانے سے قبل تھے ویسے نہیں رہتے، جبکہ گیلے بالوں کو جس سمت میں موڑا جاتا تا وہ اسی سمت میں مڑے رہتے ہیں، اس طرح بالوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔ یہ دباؤ آپ کے بالوں کو دو شاخہ بنادیتا ہے اور جب بال گیلے ہوتے ہیں تو ان کو نقصان پہنچنا خشک بالوں کی نسبت کہیں زیادہ آسان ہوتا ہے۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ گیلے بال اور نمی بیکٹیریا کی افزائش کا باعث بنتی ہے، بستروں اور تکیوں پر بڑھنے والے بیکٹیریا نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور جلد اور بالوں کے مسائل جیسے کہ مہاسے اور خشکی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسی طرح یہ بیکٹیریا سانس کے مسائل کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے صرف ان دو اجزاء کا استعمال کریں
ان مسائل کو کیسے روکا جائے؟
مسٹر سٹیونز کا کہنا ہے کہ گیلے بالوں کے ساتھ سونے سے منسلک خطرات کو کم کرنے کا ایک آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس بات کا تعین کیا جائے آپ ہفتے میں کتنی بار اپنے بالوں کو دھوتے ہیں اگر یہ روزانہ ہے تو بالوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے لئے اس تعداد کو کم کریں۔
اگر بالوں کو کم دھونا ایک آپشن نہیں ہے تو پھر بالوں کو دھونے اور سونے کے درمیان وقت کو تبدیل کرنا بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ گیلے بالوں کے ساتھ سونے اور اسے تقریباً خشک کرکے سونے میں بھی ایک بڑا فرق ہے۔
بالوں کے دن کے اوائل ہی میں دھونے کو اپنی عادت بنالیں تاکہ بالوں کو اس طرح کے نقصان سے بچایا جاسکے۔
ساتھ ہی واٹر پروف تکیے گیلے پن کو روکنے کے لیے ایک بہترین آپشن ہیں، لیکن وہ آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے روکنے کے لیے زیادہ کار آمد نہیں ہیں۔
تاہم ریشم کے تکیے آپ کے بالوں کی بہتر حفاظت کر سکتے ہیں کیونکہ وہ رات میں دوارن نیند حرکت کرتے وقت آپ کے بالوں کو ان کے پار سرکنے دیتے ہیں ساتھ ہی یہ آپ کے بالوں میں قدرتی تیل کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بال صحت مند رہتے ہیں۔
اگرآپ کو گیلے بالوں کے ساتھ بستر پر جانا ہے تو آپ کو واٹر پروف تکیے استعمال کرنے چاہئے اس طرح یہ نمی تکیوں میں جذب نہیں ہوگی ساتھ ہی نقصان دہ بیکٹیریا بھی پیدا نہیں ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق ایک دن میں 50 سے 100 بالوں کا گرنا معمول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News