Advertisement
Advertisement
Advertisement

دن بھر بیٹھنے کے نقصان سے بچنے کے لیے ماہرین کتنے منٹ کی چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں

Now Reading:

دن بھر بیٹھنے کے نقصان سے بچنے کے لیے ماہرین کتنے منٹ کی چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں
چہل قدمی

دن بھر بیٹھنے کے نقصان سے بچنے کے لیے ماہرین کتنے منٹ کی چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں

دنیا بھرمیں لوگوں کی بڑی تعداد مختلف وجوہات کی بنا پردن بھر بیٹھ کر وقت گزارتی ہے جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے تاہم ایک تحقیق کے مطابق صرف 5 منٹ کی چہل قدمی ان نقصانات کے ازالے کے کافی ہیں۔

Advertisement

محققین طویل عرصے سے سارادن بیٹھے رہنے کے نقصان سے بچنے کے لیے مختلف طریقہ کار پر غور کر رہے ہیں کیونکہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا سگریٹ پینے سے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے،  تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ہر آدھے بعد صرف 5 منٹ کی چہل قدمی ان نقصانات سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف ہیویورل میڈیسن کیتھ ڈیازاور ان کی ٹیم نے یہ جاننے کے لیے 11 صحت مند عمر رسیدہ  اور بڑی عمرکے افراد کو لیب میں 8 گھنٹے بیٹھنے کو کہا جو کہ ملازمت یا کسی بھی کام کے حوالے سے دنیا بھر میں رائج ایک میعاری وقت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

محققین نے تمام شرکاء کو پانچ الگ الگ دنوں کے دوران ہر دن شرکاء کے بیٹھے رہنے اور چلنے پھرنے کے اوقات کو نوٹ کیا۔ محققین نے ان میں سے ایک دن شرکاء کو صرف باتھ روم استعمال کرنے کے لیے مختصر وقفوں کے ساتھ پورے 8 گھنٹے بیٹھنے کو کہا۔

دوسرے دن شرکاء کے مستقل بیٹھے رہنے کے عمل  کو توڑنے کے لیے متعدد مختلف حکمت عملیوں کا تجربہ کیا۔ مثال کے طور پر، ایک دن، شرکاء کو ہر آدھے گھنٹے میں 1 منٹ تک چلنے کو کہا، جبکہ دوسرے دن، انہیں ہر گھنٹے بعد  5 منٹ پیدل چلنے کا مشورہ دیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان سب کا مقصد چہل قدمی کی وہ کم سے کم مدت تلاش کرنا تھی جو بیٹھنے کے مضر صحت اثرات کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوسکے، اس کے لیے محققین نے تمام شرکاء میں  بیٹھے رہنے کی وجہ سے جسم میں بلڈ شوگر اور بلڈ پریشرمیں ہونے والی تبدیلیوں کی پیمائش کی جو کہ امرض قلب کے بنیادی عوامل ہیں۔

Advertisement

تاہم ہر آدھے گھنٹے بعد کی جانے والی 5 منٹ کی ہلکی چہل قدمی ہی وہ واحد حکمت عملی تھی جس نے پورے دن بیٹھنے کے مقابلے میں بلڈ شوگر کی سطح کو کافی حد تک کم کیا۔ خاص طور پر اس چہل قدمی نے کھانے کے بعد کی بلڈ شوگر میں تقریباً 60 فیصد تک کمی کی جو کسی حد تک ایک صحت مند سطح ہے۔

 ساتھ ہی اس حکمت عملی نے پورے دن بیٹھنے کے مقابلے میں بلڈ پریشر کو بھی چار سے پانچ پوائنٹس تک کم کیا۔ لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کم دورانئے کی چہل قدمی بھی بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہاں تک کہ ہر گھنٹے میں صرف 1 منٹ کی ہلکی چہل قدمی سے بھی بلڈ پریشر میں پانچ پوائنٹس کی کمی واقع ہوتی ہے۔

Advertisement

چہل قدمی سے نہ صرف جسمانی فوائد حاصل ہوتے ہیں بلکہ یہ دماغی صحت کے لیے بھی بے حد افادیت رکھتی ہے، اس طرح ہر آدھے گھنٹے بعد صرف 5 منٹ کی چہل قدمی دن بھر بیٹھنے کے مقابلے میں تھکاوٹ کے احساس کو بھی دور کرتی ہے اور مزاج کو بہتر بناکر توانائی بخشتی ہے۔

جو لوگ گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں ان میں ذیابیطس، دل کی بیماری، ڈیمنشیا اور کینسر کی کئی اقسام سمیت دائمی بیماریاں ان لوگوں کی نسبت  بہت زیادہ ہوتی ہیں جو دن بھر جسمانی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔

اس طرح کی غیر صحت طرز زندگی لوگوں کو جلد موت کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔ تاہم دن بھر میں ہر آدھے گھنٹے کے بعد 5 منٹ کی چہل قدمی آپ ان مضر صحت اثرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر