بیماریوں کےباعث جلد موت کا خطرہ کم کیا جاسکتاہے؟ ماہرین نے ’راز‘ بتادیا
اکثر افراد ایسے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جو انہیں جلد موت کے منہ میں لے جاتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک صحت مند انسان بیماری کے باعث جلد زندگی کی بازی ہار جاتاہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہےکہ کسی بھی بیماری سے جلد موت کے خطرے کو ہم اپنی غذا کے ذریعے نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔
ماہرین نے بتایاکہ صحت کے لیے مفید غذائی عادات کو کسی بھی عمر میں اپنا کر فائدہ اٹھانا ممکن ہے۔
ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی ایک حالیہ ریسرچ میں بتایا گیا کہ صحت کے لیے فائدہ مند غذائی عادات کو اپنانے سے کسی بھی بیماری سے جلد موت کا خطرہ 20 فیصد تک کم کرنا ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جم کے بغیر صحت اور فٹنس حاصل کرنے کے چند منفرد طریقے
تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ سے زیادہ پھلوں، سبزیوں، پھلیوں اور دالوں کے استعمال سے کینسر، دل کی شریانوں کے امراض، نظام تنفس اور دماغی امراض سے موت کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 44 ہزار مرد اور 75 ہزار خواتین کو شامل کیا گیا اور ان کی صحت کا جائزہ 36 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا۔
تحقیق میں یہ بھی بتایاگیا کہ وقت کے ساتھ غذائی عادات کو بہتر بناکر بھی مخصوص دائمی امراض سے موت کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اپنی غذا سے صحت کو بہتر بنانے والے افراد میں دل کی شریانوں کے امراض سے موت کا خطرہ 6 سے 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لہسن کھانا جگر کیلئے کیسا ہے؟ ماہرین نے بتادیا
کینسر سے موت کا خطرہ 7 سے 18 فیصد تک گھٹ جاتا ہے جبکہ دماغی تنزلی کے امراض سے موت کا خطرہ 7 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق صحت بخش غذا سے نظام تنفس کے امراض سے موت کا خطرہ 35 سے 46 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس میپنگ کیا ہے اور یہ کس طرح آپ کو صحت کے بارے میں آگاہ کرتی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
