Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردیوں میں الگ الگ طریقوں سے چائے بنانے کا طریقہ جانیے

Now Reading:

سردیوں میں الگ الگ طریقوں سے چائے بنانے کا طریقہ جانیے

پاکستان میں چائے کی مقبولیت سے انکار ممکن نہیں اور یہ گرم مشروب دنیا کے بیشتر حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ الگ الگ طریقوں سے چائے بنانے کا طریقہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

کڑک چائے

یہ چائے عام طور پر ان لوگوں کو پسند ہوتی ہے جو کہ دماغی کام یا جسمانی کام زیادہ کرتے ہیں۔

دو کپ پانی لے کر ساس پین میں ڈالیں اور ایک دو الائچیاں اس میں کھول کر ڈال دیں اور اس کو چولہے پر رکھ کر ابلنے دیں۔

Advertisement

جب جوش آجائے تو چینی اور چائے کی پتی یا ٹی بیگ شامل کر دیں اور اچھی طرح دو منٹ تک پکا لیں اور پھر ڈھک کر چولہا بند کر دیں اور چند منٹ ایسے ہی رہنے دیں تاکہ چائے کی پتی اچھی طرح اس میں شامل ہو جائے پھر بہ ضرورت دودھ شامل کر کے ایک منٹ تک پکائيں اور مزیدار کڑک چائے سے لطف اٹھائيں۔

یہ بھی پڑھیں: چائے نہ ملنے پر کچھ افراد کو سردرد کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جانیے

گڑ والی چائے

سردی کے موسم میں جسم کو گرم کرنے کے لیے گڑ والی چائے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس چائے کی تیاری کے لیے دو کپ پانی کو ساس پین میں ڈال کر اس میں ایک درمیانی سائز کی گڑ کی ڈلی شامل کر دیں اور اس کے ساتھ ہی چائے کی پتی یا ٹی بیگ بھی ڈال دیں۔

اس کے بعد اس کو اس وقت تک پکائيں جب تک کہ گڑ اچھی طرح پگھل جائے۔

Advertisement

اس کے بعد اس میں پاؤڈر والا دودھ شامل کر دیں اور اس کو مزید دو منٹ پکائيں اور گرما گرم چائے چھان کر پیئيں۔

ادرک والی چائے

سردی کے موسم میں بارشوں میں یا پھر نزلہ زکام کی حالت میں ادرک والی چائے بہترین ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ صبح چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

اس چائے کی تیاری کے لیے ادرک کے چھوٹے سے ٹکڑے کو باریک پیس لیں اور آدھا چائے کا چمچ ادرک دو کپ پانی کے ساتھ ابال لیں۔

اس کے بعد اس میں چائے کی پتی شامل کر کے جوش دیں اور چینی اور دودھ شامل کر کے کچھ دیر پکائيں اور تیز چائے کے ساتھ ادرک کا لطف اٹھائيں۔

Advertisement

گلاب چائے

خوش ذائقہ اور خوشبودار گلاب چائے خصوصی مواقعوں یا دعوتوں کے لیے بہترین ہوتی ہے اس چائے کی تیاری کے لیے ایک ساس پین میں دو کپ پانی لیں اور اس میں چائے کی پتی شامل کر کے اس کو ابال لیں۔

اس کے ساتھ ایک اور ساس پین لیں جس میں دو کپ دودھ ڈالیں اور ایک چمچ گلاب کی تازہ پتیوں شامل کریں اس کے بعد اس میں دو چمچ لال شربت کے ملا کر دھیمی آنچ پر دس منٹ تک پکائيں۔

اس کے بعد چائے کی پتی والا ساس پین بھی اس میں انڈیل لیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں جوش کھانے پر کپ میں چھان کر نکال لیں اور پسے ہوئے بادام چائے کی سطح پر ڈال کر پیش کریں۔

کشمیری چائے

اس چائے کی تیاری کے لیے دو کپ پانی میں دو چمچ کشمیری چائے اور اچھی کوالٹی کی سبز چائے ایک چمچ شامل کر کے دھیمی آنچ دس سے پندرہ منٹ تک پکائيں۔

Advertisement

اس کے بعد اس میں چٹکی بھر کھانے کا سوڈا شامل کر کے مزيد پکائيں اس کے بعد اس میں ڈيڑھ کپ دودھ اور دو دانے سبز الائچی شامل کر کے اس وقت تک پکائيں جب تک کہ چائے کا رنگ خوبصورت گلابی ہو جائے۔

حسب ذائقہ چینی شامل کریں اور چھان کر کپ میں ڈال لیں اور اس کے اوپر پسے ہوئے بادام اور پستے ڈال کر پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر