کیمومائل چائے کے 8 سائنسی حمایت یافتہ فوائد
صحت کے کئی مسائل کے حل کے لیے مختلف پھلوں سے تیار چائے استعمال کی جاتی ہیں جو اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت بہترین نتائج فراہم کرتی ہے انہیں پھلوں میں کیمومائل بھی شامل ہے۔
کیمومائل کیا ہے؟
کیمومائل ایک گل داؤدی جیسا پھول ہے جو یورپ، افریقہ، ایشیا اور شمالی امریکہ میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادرک کی چائے کئی موذی امراض سے تحفظ دلائے
کیمومائل چائے ایک مقبول ہربل چائے ہے جو اپنی پرسکون اور آرام دہ خصوصیات کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہے یہ چائے کیمومائل کے خشک پھولوں سے تیار کی جاتی ہے۔
یہ نیند لانے اوراضطراب کو کم کرنے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جسے سونے سے قبل استعمال کیا جاتا ہے۔ کیمومائل چائے کا ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے۔
تاہم یہ پھول کئی اور طرح سے بھی صحت کے لیے مفید ہے یہ سوزش، اسہال، متلی اور گیس کے لیے ایک مؤثر دوا کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ 100 سے زیادہ بایو ایکٹیو مادوں اور اینٹی آکسیڈنٹس کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے یہاں تک کہ اس میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات بھی پائی جاتی ہے۔
کیمومائل کی اقسام
کیمومائل کی مختلف اقسام ہیں، جن میں جرمن کیمومائل، رومن کیمومائل، انگریزی کیمومائل، اور مصری کیمومائل شامل ہیں۔ جرمن کیمومائل دواؤں کی چائے کے طور پر تیار کی جانے والی سب سے عام قسم ہے۔ جرمن کیمومائل کیمومائل کے حیاتیاتی مرکبات میں سب سے زیادہ تیزہوتا ہے اسی طرح اس کا ذائقہ بھی قدرے میٹھا ہوتا ہے۔
کیمومائل کے 8 فوائد
کیمومائل چائے اعصاب کو پر سکون کرنے اور نیند لانے میں مدد دینے کے ساتھ بہت سے فائدے فراہم کرتی ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹس کے حصول کا مؤثر ذریعہ
کیمومائل کے پھولوں میں اعلیٰ سطح کے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جن میں فلیوونائڈز، فینولز اور ٹیرپینائڈز شامل ہیں۔
جب جسم میں اینٹی آکسیڈینٹس توازن میں نہ ہو تو ماحول میں موجود آزاد ریڈیکلز اور قدرتی میٹابولک عمل ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس آزاد ریڈیکلز کو بے اثر کرتے ہیں اور اس کے نقصان کو روکتے ہیں، جسے آکسیڈیٹیو تناؤ کے نام سے جانا جاتا ہے یہ تناؤ بہت سی دائمی بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بے وقت کی بھوک سے پریشان ہیں تو یہ چائے استعمال کریں
کیمومائل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے خلیات کو جوان رکھنے میں مدد کرتے ہیں، اور وہ آپ کے دل، دماغ اور دیگر اہم اعضاء کو دائمی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
اسہال میں مفید
کیمومائل کو روایتی طور پر اسہال کے قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، جبکہ جدید تحقیق نے اسہال میں اس کی تاثیراور افادیت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایک لیبارٹری کے مطالعے کے مطابق کیمومائل کا عرق اینٹی آکسیڈینٹ انزائم سرگرمیوں کے ذریعے چوہوں میں اسہال کو روکنے کے لیے مفید پایا گیا۔ دریں اثنا، اسہال کے شکار بچوں پر کلینکل ٹرائل کے نتیجے میں کیمومائل کے عرق سے بہتری دیکھی گئی۔
پریشانی اور ڈپریشن سے بچائے
کیمومائل سکون آور اثررکھتا ہے جو اضطراب کو دور کرنے اور تناؤ کے عالم میں اعصاب کو سکون بخشنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ڈپریشن اور اضطراب میں مبتلا 57 شرکاء پر کی گئی ایک تحقیق میں، کیپسول کی شکل میں روزانہ 220 ملی گرام کیمومائل لینے سے تمام شرکاء میں پلیسبو کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتری نو کی گئی۔
نیند کے معیار کو بہتر بناتا ہے
تناؤ اور اضطراب نیند میں خلل کا سبب بنتے ہیں کیمومائل میں موجود ایک اینٹی آکسیڈینٹ جسے ایپیگینن کہا جاتا ہے آپ کے دماغ میں بینزودیازپائن ریسیپٹرز سے جوڑتا ہے تاکہ سکون بخش اثرات پیدا ہوں۔
بے خوابی کے مریضوں پر 28 دن کے مطالعے میں، 270 ملی گرام کیمومائل روزانہ دو بار لینے سے نیند کے معیار اور دن کے وقت کام کرنے میں بہتری آتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ بے خوابی کا شکار نہیں ہیں، کیمومائل لینے سے آپ کو رات کی نیند سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
سوزش کو کم کرتا ہے
انٹرنیشنل جرنل آف مالیکیولر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، کیمومائل ریسیپٹرز سے منسلک ہوتا ہے جو آپ کے سوزش کے ردعمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس کی اینٹی اسپاسموڈک خصوصیات کے علاوہ، کیمومائل سوزش کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اس طرح یہ آنتوں کو پرسکون رکھتا ہے۔ روایتی ادویات میں، کیمومائل کے پھولوں کو جلد پر ایگزیما اور سوزش کے لیے بطور مرحم استعمال کیاجاتا ہے۔
جسم میں دائمی سوزش کینسر سے امراض قلب سے منسلک ہے۔ کیمومائل جیسی جڑی بوٹیاں جو سوزش کو کم کرتی ہیں ان عام بیماریوں کے لیے ممکنہ طور پر آپ کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔
گیس اور اپھارہ کو دور کرتا ہے
کیمومائل کا ایک مقبول فائدہ گیس، پیٹ پھولنا، بدہضمی اور اپھارہ کو دور کرنے کی صلاحیت ہے۔ ایک یا دو کپ کیمومائل چائے کا استعمال معدے کی تکلیف کی زیادہ تر علامات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ بچوں میں پیٹ کے درد کو دور کرنے میں بہت مؤثر ہے۔
کینسرسے بچائے
کیمومائل میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جسے ایپیگینن کہتے ہیں پودے کو الٹرا وائلٹ تابکاری سے بچانے کے لیے کیمومائل میں کام کرتا ہے۔ یہ مرکب انسانوں کو میلانوما سے بچانے میں بھی ممکنہ طور پر مدد کرسکتا ہے۔ درحقیقت، کیمومائل نے متعدد قسم کے کینسروں بشمول پروسٹیٹ، ہڈیوں، پھیپھڑوں، چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر میں وسیع پیمانے بہتر نتائج فراہم کئے ہیں۔
میٹابولک صحت
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کیمومائل ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں ہائی بلڈ شوگر کو کم کر سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ تین کپ کیمومائل چائے کا آٹھ ہفتوں تک استعمال خون میں شکر کی سطح کو بہتر کرتاہے۔ کھانے کے ساتھ کیمومائل چائے پینے سے ممکنہ طور پر صحت مند افراد کو بلڈ شوگر کی بڑھتی ہوئی سطح سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے جو آپ کو ذیابیطس جیسی میٹابولک بیماریوں کے خطرے میں ڈال دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
