
ادویات سے بچنا چاہتے ہیں توسرسبز مقامات پروقت گزاریں، تحقیق
فن لینڈ کی ایک نئی تحقیق کے مطابق، پارکوں اورباغات جیسے سرسبز مقامات پروقت گزارنے سے صحت بہتر ہوتی ہے اور مختلف امراض میں تجویز کی جانے والی ادویات کے استعمال کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے یہ غذائیں استعمال کریں
سبزہ نہ صرف آنکھوں کو بھلا لگتا ہے بلکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے اگر آپ ایسی جگہ پر رہتے ہیں جہاں دور تک سبزہ اور ہریالی موجود ہے اور آپ گھر سے ان کا نظارہ کرتے ہیں تو یہ اتنی افادیت نہیں رکھتا تاہم گھر سے باہر جاکر ان مقامات میں وقت گزارنا صحت پرمثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
فنش انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ ویلفیئر، فن لینڈ کی ٹیمپیر یونیورسٹی اور مشرقی فن لینڈ یونیورسٹی کے محققین نے تقریباً 6000 ہیلسنکی کے رہائشیوں کو مطالعے میں شامل کر کے ان کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا، جو مختلف امراض جیسے اضطراب، بے خوابی، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، اور دمہ کے لیے دوائیں استعمال کرتے تھے اور سرسبز مقامات کے درمیان رہائش پذیر تھے۔
محققین کا کہنا ہے کہ قدرتی ماحول کی نمائش کو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، لیکن ثبوت متضاد ہیں۔
مطالعہ کے شرکاء سے پہلے ان دوائیوں کے بارے میں سوالات کیے گئے جو وہ لے رہے تھے، ساتھ ہی ان سے یہ بھی معلوم کیا گیا کہ انہوں نے کتنی بارسبز اور نیلے یعنی زمین پر قدرتی ماحول اور جھیلوں، دریاؤں اور سمندروں کے قریب کی جگہوں کو گھر سے دیکھا، یا ان کو خیالات میں دیکھا، اور کتنی بار انہوں نے ان میں مقامات میں وقت گزارا یا ورزش کی۔
محققین نے پایا کہ ہفتے میں ایک بار جانا اتنی افادیت نہیں رکھتا تاہم ہفتے میں تین سے چار بار ان سرسبز وادیوں میں وقت گزرنا دماغی صحت کے لیے لی جانے ادویات کے استعمال میں 33 فیصد کمی نوٹ کی گئی اسی طرح بلڈ پریشر کی ادویات کے استعمال میں 36 فیصد کمی اور دمہ کی ادویات کے استعمال میں 26 فیصد کمی کے امکانات کو بھی نوٹ کیاگیا۔
ادویات میں کمی سے مراد یہ ہے کہ سرسبز مقامات پر وقت گزارنے سے مرض میں کمی محسوس کی گئی اور صحت بہتر ہونے کی وجہ سے ان ادویات کی زائد مقدار لینے کی ضرروت نہیں رہی۔
یہ تحقیق دماغی صحت پر سرسبز مقامات میں حقیقت میں وقت گزارنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے اوراس سے حاصل کئے گئے شواہد بھی اسی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ جبکہ محققین کا دعویٰ ہے کہ صحت کی دیگر حالتوں، جیسے دمہ اور ہائی بلڈ پریشر میں بھی یہ اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے۔
تاہم یہ نتائج پھر بھی ناکافی ہیں اور اس کے لیے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے پھر بھی یہ تحقیق بہتر صحت کے لیے لوگوں کو سرسزب مقامات پر جانے کی طرف راغب کرتی ہے۔ جہاں وقت گزارنے سے ہی اصل فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ اسی لیے سرسبز مقامات کا دستیاب ہونا نہایت ضرروی ہے تاکہ لوگ باہر جاکر ان میں کچھ وقت گزار کر جسمانی صحت کے ساتھ دماغی صحت کو بہتربنا سکے۔
یہ تحقیق اوکیوپیشن اینڈ انوائرمینٹل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News