موسم سرما میں ہم بیماریوں کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ وجہ جانیے
ماہرین کی جانب سے موسم سرما کی بیماریوں کا ذمہ دار ہماری ناک کو ٹھہرایا گیا ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موسم سرما کے دوران ہمارے مختلف بیماریوں کا شکار ہوجانے کی اصل وجہ ہماری ناک کا دفاعی نظام متحرک ہونا ہے۔
ہماری ناک خود کار نظام کے تحت مختلف وائرس اور بیکٹیریاز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سردیوں میں جوڑوں کا درد کن لوگوں کو ہوتا ہے؟
یہی وجہ ہے کہ جب کبھی بدلتے موسم میں وبائی امراض اور بیکٹیریا حملہ آور ہوتے ہیں تو ہماری ناک کا خود کار دفاعی نظام متحرک ہوجاتا ہے اور ایک مائع سے بھرا غول جاری کرتا ہے، جس کا مقصد اس وائرس یا بیکٹیریا پر حملہ کرنا اور اسے بے اثر کرنا ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی صحت مند انسان کی ناک کا درجہ حرارت تقریباً 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے جبکہ سرد موسم میں یہ 9 ڈگری تک کم ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ جانئے تیز پات کس طرح موسم سرما میں آپ کوجوڑوں کے درد سے نجات دے سکتے ہیں
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کم درجہ حرارت پر مدافعتی نظام کمزور پڑجاتا ہے، جس کی وجہ سے سردیوں میں ناک بہنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
