
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ لمبی عمر کا راز کن غذاؤں میں چھُپا ہے۔
بیشتر افراد کی لمبی عمر کی خواہش ہوتی ہے، قدرت کی دی ہوئی کچھ ایسی غذائی نعمتیں ہیں جن میں لمبی عمر کا راز چھُپا ہوا ہے۔
تخم ملنگا
تخم ملنگا میں قدرت نے بے شمار افادیت رکھی ہوئی ہے، یہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔
تخم ملنگا آپ کی جلد اور دل کو صحت مند رکھنے کے ساتھ پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کافی
بیشتر تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کافی کا استعمال ذیابطیس کے خطرے کو کم کرتی ہے اور اس کے ساتھ جگر اور دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
شکر قندی
شکر قندی میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور فائبر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق شکر قندی کا استعمال کرنے والے لوگوں کی عمر لمبی ہوسکتی ہے۔
چاکلیٹ
چاکلیٹ میں آئرن اور میگنیشیم ہونے کی وجہ سے یہ انسان کی قوت مدافعت بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
ہلدی
ہلدی ذہنی تناؤ، دل کی بیماریوں سمیت زخموں کو بھرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جبکہ کینسر اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔
چائے
کافی عمر رسیدہ خواتین کی ہڈیوں کو بہتر کرتی ہے جبکہ گرین ٹی پینے والے افراد کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
ہرے پتوں والی سبزیاں
ہرے پتوں کی سبزیوں میں دھنیا، پودینا، پالک، میتھی، سرسوں جیسی سبزیاں شامل ہیں ان سبزیوں میں کسی ایک کا روزانہ استعمال کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
زیتون کا تیل
زیتون کے تیل میں قدرت نے بے شمار رازوں کو چھپایا ہوا ہے۔
اس کا استعمال آپ کے جسم میں ذیابطیس کے خدشے کو کم کرنے کے ساتھ جسم میں انسولین کی مقدار کو بڑھانے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News