ایسے کونسے سوالات ہیں جنہیں پوچھنے سے گریز کرنا چاہیے؟
آج ہم آپ کو ایسے سوالات کے بارے میں بتائیں گے جنہیں پوچھنے سے انسان کو گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ انتہائی نا مناسب اور غیرضروری ہوتے ہیں۔
اکثر لوگ انجانے میں ایک دوسرے سے نجی سوالات کر بیٹھتے ہیں جو کہ نہیں پوچھنے چاہئیں کیونکہ ایسے غیر اخلاقی سوالات سے نہ صرف لوگوں کی پرائویسی میں خلل پیدا ہوتا ہے بلکہ ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے ۔
اس قسم کے سوالات دوسروں سے پوچھنے سے گریز کریں۔
کنواری لڑکی سے سوال

رشتے کی کہیں بات چلی؟
پیدل سفر کرنے والوں سے سوال

اپنی موٹر سائیکل یا گاڑی کب لو گے؟
رہائش کے لیے اپنے گھر کی متلاشی سے سوال

اپنا گھر لینے کا کب تک ارادہ ہے؟
تعلیم یافتہ نوجوان سے سوال

کہیں نوکری وغیرہ شروع کی ؟
نئے شادی شدہ جوڑے سے سوال

کب تک خوشخبری سنا رہے ہو؟
آپ کے یہ سوالات کسی کو ڈپریشن کا مریض بنا سکتے ہیں لہٰذا ایسے سوالات پوچھنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
