
جسم کے پٹھوں کی بہتر ساخت کے لیے یہ پروٹین شیک گھر پر بنائیں
پٹھے جسم کی بناوٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اگر یہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا یہ پٹھے آپ کی جسامت یا ساخت کوایک خاص زاویہ دیتے ہیں۔
غیر متوازن غذا کی بدولت پٹھوں پرچکنائی کی تہہ جمع ہوجاتی ہے جس سے ان کی ساخت متاثر ہونے لگتی ہے اسی صورت میں اس طرح کی غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو جسم کی چربی کو کم کرکے ان پٹھوں کو صحت مند رکھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کمزور پٹھے بڑھاپے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں، تحقیق
لین مسلز پٹھوں کی ایک ایسی قسم ہے جس میں چربی یا کنیکٹیو ٹشو کی اضافی مقدار نہیں ہوتی بلکہ ان پٹھوں میں بہت زیادہ مضبوطی سے بھرے ہوئے سنکچن ٹشوز ہوتے ہیں۔ آسان الفاظ میں، کوئی بھی عضلات جس میں یا اس کے ارد گرد چربی کی مقدار بہت کم ہو اسے لین مسلزکہا جاتا ہے۔
اگر آپ بھی اس طرح کے پٹھوں کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تواس کے لیے آپ کو بہتر ین پروٹین شیک کی ضرورت ہے جسے آپ ورزش سے پہلے اور بعد میں استعمال کر سکتے ہیں۔
جسم کے تمام ہی افعال کی بہتر انجام دہی کے لیے کسی قدر پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ شیک پروٹین حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے، جو نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ پٹھوں کو دوبارہ بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
بازار میں تجارتی طور پر پروٹین پاؤڈرعام دستیاب ہیں تاہم ان کا مستقل استعمال جسم کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے اسی لیے یہاں پر چند صحت بخش پروٹین شیک بنانے کے ترکیب پیش کی جارہی ہے جو آپ کے پٹھوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تین سیکنڈز تک وزن اٹھانا پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے: تحقیق
چاکلیٹ پروٹین شیک
یہ پروٹین شیک ان تمام افراد کے لیے بہترین ہیں جو ڈارک یا کڑوی چاکلیٹ کو پسند کرتے ہیں تاہم اس کا ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے اس شیک سے آپ 23.6 گرام پروٹین حاصل کر سکتے ہیں ساتھ ہی یہ آپ کے مزاج کو فوری بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔
اجزاء
1 کٹا ہوا سیب
1 کھانے کا چمچ بادام کا مکھن
1 کھانے کا چمچ ڈارک چاکلیٹ
1 کھانے کا چمچ کوکو پاؤڈر
1 کپ دودھ
آدھا کپ دہی
2 کھجوریں
تیار کرنے کا طریقہ
کٹے ہوئے سیب، کھجور، دودھ، دہی، کوکو پاؤڈر، اور بادام کے مکھن کو بلینڈر میں ڈالیں کر اچھی طرح بلینڈ کریں اب اسے گلاس میں ڈال چاکلیٹ کے ٹکڑوں سے سجا کر سرو کریں۔
- 3. مونگ پھلی کا مکھن اور کیلے کا پروٹین شیک
یہ اسموتھی پروٹین کے حصول کا بھرپور ذریعہ ہے۔ اس سے زیادہ سے زیادہ افادیت حاصل کرنے کے لیے ورزش کے بعد استعمال کریں اس شیک سے آپ کو43.54 گرام پروٹین حاصل ہوگا۔
اجزاء
2 درمیانے سائز کے کیلے
2 کھانے کے چمچ مونگ پھلی کا مکھن
2 کپ دہی
آدھا کپ مکمل چکنائی والا دودھ یا سویا دودھ
1 کھانے کا چمچ تخم بالنگا
کوکو پاؤڈر
تیار کرنے کا طریقہ
بلینڈر میں کیلے، دہی، دودھ اور مونگ پھلی کا مکھن شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کریں
اب اس میں تخم بالنگا کے بیج اور کوکو پاؤڈر شامل کر کے لطف اٹھائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News