
سردرد اور مائیگرین سے نجات کے لیے یہ آسان طریقے آزمائیں
دنیا کی ایک بڑی تعداد سر درد کے مسئلے سے دوچار ہے اور اس سے نجات کے لئے کئی طرح کی درد کش ادویات بھی استعمال کرتی ہے۔
سردرد کے نتیجے میں انسان کی روزمرہ کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اور مائیگرین کا تو ابھی کوئی علاج بھی موجود نہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو ایسے چند مشروبات کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ مائیگرین یا عام سردرد کی شدت کو کم کرسکتے ہیں۔
پودینے کی چائے
پودینے کی چائے سے تناؤ کے باعث ہونے والے سردرد سے نجات ممکن ہے، اس چائے کی مہک سے ہی درد کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردرد کی وہ عام وجوہات جسے اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے
سبز چائے
سبز چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے اور اس کو پینے سے سردرد سے نجات میں مدد مل سکتی ہے، البتہ مائیگرین کے تحفظ میں یہ کس حد تک مؤثر مشروب ہے، اس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔
ادرک کی چائے
ادرک کی چائے پینے سے مائیگرین کی شدت میں کمی لانے سے مدد مل سکتی ہے جبکہ متلی اور قے جیسے مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔
پانی
دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینے سے بھی سردرد اور مائیگرین سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ سردرد یا مائیگرین سے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ سادہ پانی زیادہ نہیں پی سکتے تو آپ اس کی جگہ جوس کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
گریپ فروٹ جوس
گریپ فروٹ میں بھی میگنیشم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تو اس کا جوس پینا بھی سردرد یا مائیگرین کی روک تھام کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردرد سے فوری نجات کے لیے یہ درست طریقے جان لیں
اورنج جوس
اورنج جوس کو پینے سے بھی سردرد اور مائیگرین سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ مالٹوں میں میگنیشم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
اورنج جوس کے آدھے کپ میں 11 ملی گرام میگنیشم ہوتا ہے، البتہ اس میں چینی شامل کرنے سے گریز کریں۔
انگور کا جوس
آدھا کپ انگور کے جوس سے جسم کو میگنیشم نامی غذائی جز ملتا ہے جو مائیگرین کی شدت میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News