
ان غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو کبھی خراب نہیں ہوتیں
دنیا بھر میں ہر روز غذا کی بڑی مقدار خراب ہوجاتی ہے جس سے کئی ممالک کی غذائی قلت کو دور کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ان ہی غذاؤں میں چند ایسی بھی ہیں جو طویل عرصے تک محفوظ اور کھانے کے قابل رہتی ہیں جنہیں آپ کئی برس تک گھر میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرد حضرات بہتر صحت کے لیے ان غذاؤں کا انتخاب کریں
یہاں پر ان ہی نو غذاؤں کا ذکر کیا جارہے جنہیں آپ ہمیشہ استعمال کر سکتے ہیں۔
شہد
اس فہرست میں سرفہرست غذا شہد ہے یہ ایک مکمل غذا اور بہترین دوا بھی ہے شہد کو وہ واحد غذا بھی کہا جاتا ہے جو ہمیشہ صحیح اور تازہ رہتا ہے شہد کی مکھیاں پھلوں سے رس کشید کر کے جو شہد نامی امرت تیار کرتی ہیں حیرت انگیز خواص رکھتا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کو قدیم مصری مقبروں سے 3000 سال پرانا شہد ملا ہے جبکہ یہ بالکل تازہ اور کھانے کے قابل ہے۔
شہد کی پروسیسنگ اور سیلنگ بھی اس کی غیر معینہ مدت تک کی شیلف لائف میں اضافہ کرتی ہے۔ نمی کم ہونے کے باوجود، شہد کی شکر ہائگروسکوپک ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ ہوا سے نمی حاصل کرتے ہیں۔ جب گرم اور تلے ہوئے شہد کو مناسب طریقے سے بند کر دیا جائے تو نمی جذب نہیں ہو سکتی اور شہد ہمیشہ کے لیے ایک جیسا رہتا ہے۔
سفید چاول
محققین کے مطابق سفید (یا پالش شدہ) چاول 40 ڈگری فارن ہائیٹ سے کم درجہ حرارت پر 30 سال تک اپنی غذائیت اور ذائقہ کو برقرار رکھ سکتے ہیں جبکہ بھورے چاول میں چوکر کی موجود گی کی وجہ سے اس کی تہہ میں پائے جانے والے قدرتی تیل کی بنا پر یہ 6 ماہ سے کم عرصے میں ہی خراب ہوجاتے ہیں۔
نمک
نمک کا شمار بھی ایسی غذائی جز کے طور پر کیا جاتا ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتا واضح رہے کہ سوڈیم کلورائیڈ ایک معدنیات ہے جو زمین سے نکالا جاتا ہے۔ یہ نمی کو جذب نہیں کرتا ہے تاہم یہ گھر میں ہمیشہ کے لیے درست حالت میں نہیں رہ سکتا کیونکہ اس میں آیوڈین ملانے سے اس کی شیلف لائف کم ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے گھر میں آیوڈین ملا نمک صرف 5 سال تک درست حالت میں رہ سکتا ہے۔
سویا ساس
ماہرین کا اس بات سے قطع نظر کہ اس میں کون سے اجزاء شامل کئے گئے متفقہ فیصلہ ہے کہ سویا ساس طویل عرصے تک خراب نہیں ہوتا اور اسے برسوں تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔
شکر
اس فہرست میں موجود دیگر اشیاء کی طرح چینی کو ذخیرہ کرنے طریقہ اس کو طویل عرصے تک استعمال کے قابل بناتا ہے، پاؤڈر اور دانے دار چینی کو بہتر طور پر ایئر ٹائٹ کنٹینرز میں رکھا جاتا ہے تاکہ نمی کو برقرار رکھا جاسکے۔ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ سخت بھوری شکر بھی نرم ہونے کے بعد بھی کھانے کے قابل رہتی ہے۔
خشک پھلیاں
چاول کی طرح خشک پھلیاں بھی کئی سالوں تک کھانے کے قابل رہتی ہیں اگر ان میں نمی نہ ہو۔
خشک دودھ
یہ بھی پڑھیں: لیموں کے علاوہ وٹامن سی کن غذاؤں میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے
خشک دودھ کو بھی کافی عرصہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا بھی آسان ہوتا ہے۔
سرکہ
سرکہ کو صدیوں سے غذا اور دوا کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے یہ ایک بے حد صحت بخش غذائی جز ہے جسے کافی عرصے تک استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ کبھی خراب نہیں ہوتا۔
کارن اسٹارچ
کارن اسٹارچ کو بھی طویل عرصے تک استعمال کیاجاسکتا ہے جب تک کہ اس میں نمی نہ ہو اس بات کا انحصاراسے محفوظ کرنے کے طریقے پر ہے۔
جب یہ گیلا ہوجاتا ہے تو اس کے نشاستہ کے مالیکیول ہائیڈروجن کے مالیکیولز کے ساتھ جڑ جاتے ہیں اسی لیے یہ خراب ہوجاتا ہے۔ اسی لیے کارن اسٹارچ کو ہمیشہ خشک ٹھنڈی جگہ پر رکھا جاتا ہے تب ہی آپ اسے زیادہ عرصے تک استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News