Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ ننھے بیج کھائیں اوراومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے صحت بڑھائیں

Now Reading:

یہ ننھے بیج کھائیں اوراومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے صحت بڑھائیں
صحت

یہ ننھے بیج کھائیں اوراومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے صحت بڑھائیں

صحت بخش غذاؤں کی فہرست میں جہاں سبزیاں، پھل، خشک میوہ جات شامل ہیں وہی مختلف بیجوں کو بھی نہایت اہم مقام حاصل ہے۔ یہاں تک کہ بعض بیجوں کو توسپر فوڈ کا درجہ دیاجاچکا ہے۔

ان ہی بیجوں میں چند بیج ایسے ہیں جو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہیں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ایک طرح کی صحت مند چکنائی ہے جو دل کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے اورساتھ ہی یہ ٹرائگلیسرائڈزکی سطح کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلد کی صحت اور دیکھ بھال کے لیے ان دواجزاء کو ملاکر استعمال کریں

Advertisement

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دماغ اور اعصابی نظام کے افعال کی بہتر انجام دہی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ہیں۔ یہ بات جاننا بے حد ضروری ہے کہ جسم براہ راست اومیگا تھری فیٹی ایسڈ نہیں بنا سکتا۔ لہذا خوراک کے ذریعے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کو حاصل کیا جاتا ہے۔ یہاں ان بیجوں کا ذکر کیا جارہا ہے جواومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہیں۔

تخم بالنگا

تخم بالنگا کا شمارصحت بخش بیجوں میں کیا جاتا ہے جبکہ اسے سپر فوڈ کا درجہ بھی حاصل ہے۔ یہ بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان بیجوں میں سالمن سے زیادہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے۔

ان بیجوں کا استعمال خون میں ٹرائگلیسرائڈز کو کم کرنے اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تاکہ امراض قلب، ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

Advertisement

السی کے بیج

Advertisement

السی کے بیج  جسے فلیکس سیڈ بھی کہاجاتا ہے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، فائبر، پروٹین میگنیشیم اور ایسٹروجن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ان میں فائبر کی زیادہ مقدار صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

یہ نظام ہاضمہ کے کچھ مسائل جیسے قبض کو دور کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ السی کے بیجوں میں اینٹی کینسر مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو چھاتی کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر