موٹاپے کی وجہ سے آہستہ آہستہ مختلف امراض ہمارے اندر پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے دل، دماغ، گردے سب اس بڑھتے وزن کی وجہ سے بیمار ہوتے چلے جاتے ہیں۔
بیشتر افراد وزن کم کرنے کے لئے ورزش اور کم کھانا شروع کردیتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ مزید موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کی ہی ایک عام عادت کا نتیجہ ہو۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق موٹاپے کو کم کرنے کے لئے خوراک کے اوقات بہت اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر آپ بھی موٹاپے سے پریشان ہیں تو یہ عادات اپنائیں
تحقیق میں دریافت ہوا کہ جو افراد دن بھر کی زیادہ تر کیلوریز کا استعمال شام تک کرلیتے ہیں، ان کا جسمانی وزن دیگر افراد کے مقابلے میں کافی حد تک کم ہوتا ہے۔
اس عادت سے بلڈ شوگر اور بلڈ کولیسٹرول لیول بھی بہتر ہوتا ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھ جاتی ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات گئے کھانا کھانے کی عادت موٹاپے کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ جسمانی وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹاپے سے بچنے کیلئے شام کے وقت کون سی غذائیں کھائیں اور کون سی نہ کھائیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
