Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے سال کے آغاز سے ان ’خاص عادات‘ کو اپنائیں اور صحتمند رہیں

Now Reading:

نئے سال کے آغاز سے ان ’خاص عادات‘ کو اپنائیں اور صحتمند رہیں
نئے سال کے آغاز

نئے سال کے آغاز سے ان ’خاص عادات‘ کو اپنائیں اور صحتمند رہیں

نئے سال (2023) کے آغاز سے ان ’خاص عادات‘ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور  صحتمند رہیں۔

ہم نے آپ کے لیے کچھ آئیڈیاز اور مشوروں کی فہرست تیار کی ہے تاکہ آپ ا س نئے سال کی شروعات سے صحت مند طرز زندگی گزار سکیں۔

اس نئے سال اپنے طرز زندگی میں چند چھوٹی تبدیلیاں لاکر آپ اپنی صحت، مزاج اور توجہ کو بہتر بنا کر خوشگوار زندگی گزاریں۔

پانی زیادہ پئیں

 پانی پینے کی مقدار کو بڑھانے کی کوشش کریں اور روزانہ 8 گلاس پانی پئیں۔

Advertisement

اس سے نہ صرف آپ اپنی صحت میں تبدیلی دیکھیں گے بلکہ آپ کی  جلد اور دماغی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔

کھانے میں سلاد کو شامل کریں

اپنے کھانے میں ہری سبزیاں یا سلاد شامل کرنے کی کوشش کریں۔

سلاد کھانے سے آپ کا پیٹ بھی بھرا رہے گا اور بھوک محسوس نہیں ہوگی۔

ان میں صحتمند اور غذائیت سے بھرپور تمام اجزاء شامل ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کی بہترین ضرورت ہیں۔

نیند پوری کریں

Advertisement

جسم کو نیند کی ضرورت خود کو ری چارج کرنے کے لیے ہی نہیں ہوتی بلکہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارا جسم متعدد اہم افعال سرانجام دیتا ہے، جیسے نئی چیزوں کو سیکھنا اور یادوں کو مستحکم بنانا وغیرہ۔

 

 یہ بھی پڑھیں: صحتمند زندگی کیلئے شہد کا استعمال لازمی ہے؟ جانیں

بالغ افراد کو ہر رات کم از کم 7 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے تو نئے سال میں اس کو اپنی عادت بنائیں۔

گوشت کی جگہ پھلیوں، بیجوں یا اجناس کو ترجیح دینا

گوشت کو مکمل طور پر غذا سے نکال دینا بھی انتہاپسندانہ اقدام ہوگا بس کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اس کا استعمال کم ہو۔

Advertisement

کم گوشت کا استعمال زندگی کی مدت میں اضافہ کردیتا ہے اور متعدد خطرناک امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ ٹو، موٹاپے، میٹابولک سینڈروم، فشار خون اور کینسر وغیرہ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مچھلی زیادہ کھائیں

صحت مند کھانوں کی طرف قدم بڑھانے کے لیے مچھلی کا گوشت بہترین ہے۔ مچھلی  فیٹی ایسڈ اور اومیگا 3 سے بھرپور ہوتی ہے، جو آپ کے دماغ اور دل کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

چہل قدمی کریں

گھر سے باہر چہل قدمی سے جسم اور ذہن دونوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ روزانہ 30 منٹ کی تیز چہل قدمی سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، جوڑوں کی تکلیف میں کمی آتی ہے جبکہ صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔

اسی طرح چہل قدمی سے ڈپریشن یا انزائٹی کی علامات کی شدت کم ہوتی ہے جبکہ ذہنی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Advertisement

تمباکو نوشی ترک کریں

تمباکو نوشی کی عادت دل، پھیپھڑوں اور جسم کے متعدد حصوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

اگر لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس عادت سے نجات پانا ضروری ہے۔

ڈیوائسز کا استعمال کم کریں

اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے شخصیت پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ ڈیوائسز کے کم استعمال سے اچھی نیند، ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔

اگر ڈیوائسز کا استعمال کم کرنا ممکن نہیں تو کم از کم سونے سے ایک گھنٹے قبل اسمارٹ فون سے ضرور دوری اختیار کرلیں تاکہ نیند بہتر ہوسکے۔

Advertisement

خود کو بھوکا نہ رکھیں :

صحت مند کھانے سے مراد خود کو بھوکا رکھنا یا کم کھانا نہیں ہے۔ اس کا مطلب صرف صحت مندانہ آپشنز کا انتخاب کرنا ہے۔ جن میں غذائی اجزاء اور ہیلتھی کارہوہائیڈریٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہوں۔ جو آپ کا پیٹ بھی بھر دیں۔

اپنے کھانوں کی منصوبہ بندی اور ترتیب دینے کی کوشش کریں اور ان کو جتنا ممکن ہو سکے صحت بخش رکھیں۔ لیکن کبھی بھی کھانا کھانا مت چھوڑیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر