 
                                                      روزانہ انجام دی جانے والی 6 عادات جوبظاہر صحت مند لگتی ہیں لیکن اصل میں ہے نہیں
ہرانسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ صحت مند رہے اور اس کے لیے نہ صرف اپنی غذا کا خیال رکھتا ہے بلکہ کچھ صحت مند عادات کو بھی اپناتا ہے تاکہ تندرست وتوانا رہا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: صحت مند چمکتی جلد کے لیے کافی اسکرب گھر پر تیار کریں
روزانہ کی بظاہرصحت مند عادات میں وافرمقدار میں پانی پینا، دانتوں میں فلاسنگ کرنا اور بہت زیادہ مقدار میں غذا لینا شامل ہیں تاہم ماہرین ان عادات کو اتنا صحت مند قرار نہیں دیتے جتنا کہ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے تو پھر اس میں کیا غلط ہے۔ یہاں پر ان ہی عادات کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو اتنی صحت مند نہیں ہے۔
روزانہ آٹھ 8 گلاس پانی پینا
یہ بات درست ہے کہ دن بھر میں 8 گلاس پانی پینا جسم کی بہتر صحت کے لیے نہایت ضروری ہے تاہم آٹھ بہ آٹھ کا اصول سخت سائنس نہیں ہے، لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ اس مقدار سے کم پانی استعمال کریں۔
پانی کی ضرورت ہرایک میں مختلف ہوسکتی ہے اگر آپ دھوپ میں زیادہ وقت گزارتے ہیں یا ورزش کرتے ہیں توآپ کو آٹھ گلاس زیادہ پانی کی ضرورت ہوگی۔ اور اگرآپ کا کم گھر میں بیٹھنے کا ہے تو اس کے لیے اتنی ہی مقدار کافی ہے ساتھ ہی اگر پانی کے ساتھ دیگر مشروبات جیسے سبزچائے اور کافی کا استعمال کرتے ہیں یا دن میں پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں تو پھر آپ ان سے بھی پانی کی مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کے لیے پلاسٹک کے بجائے ہمیشہ شیشے کی بوتل استعمال کریں تاکہ پلاسٹک کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جاسکے جبکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کا بھی ایک بڑا سبب ہے۔
روزانہ فلاسنگ
ماہرین کا کہنا ہے کہ برش کرنے سے دانتوں کی پانچ میں سے صرف تین سطحیں صاف ہوتی ہیں، لہذا باقی دو کو صاف کرنے کے لیے فلاس کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
اگر آپ کے دانتوں کے درمیان کوئی زخم ہے تو فلاس کرنے کے نتیجے میں یہ مزید خراب ہوسکتا ہے اور یہ منہ کے دائمی انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے جو دل کی بیماری سے منسلک ہوتے ہیں تو دانتوں کے درمیان صفائی کے لیے فلاس کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہئے۔ برش کرنے سے پہلے دن میں کم از کم ایک بار فلاس کریں۔
ڈیٹوکس کرنا
ماہرین کا کہنا ہے لوگ اکثر اپنے جسم سے زہریلے مادوں کو صاف کرنے کے لیے ڈیٹوکس کرتے ہیں اور اس کے لیے مختلف اقسام کے ڈائٹ پلان استعمال کرتے ہیں تاہم ایک ہی غذا کا تواترسے استعمال جسم کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے۔
اس ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس سے جسم کمزور ہوتا ہے اور دوسرا یہ کہ جسم خود ہی زہریلے مادوں کو خارج کردیتا ہے اس کے لیے کسی ڈائٹ پلان کی ضرورت نہیں ہے۔
اگر آپ واقعی جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو مصنوعی پرزرویٹیو کے ساتھ پروسیسرڈ فوڈز سے پرہیز کریں، وافر مقدار میں پانی پئیں، روزانہ ورزش کریں، غذا میں سبزیوں کو استعمال کریں، مناسب نیند لیں، اور جسم کی چربی کو کنٹرول میں رکھیں کیونکہ عموماً چربی میں زہریلے کیمیکلز جمع ہوتے ہیں۔
کیلوریز کی گنتی
دن بھرغذا کھانے سے پہلے کیلوری کو نوٹ کرنا یا کیلوریز کو دیکھتے ہوئے غذا کا انتخاب کرنا وزن میں کمی کے لیے ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن یہ اتنا کام نہیں کرتا جتنا اس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ فوڈ کمپنیاں جو کیلوریز لیبل پر درج کرتی ہیں اصل میں اتنی ہوتی نہیں ہے۔
مختلف قسم کی کیلوریز میٹابولزم کو مختلف طریقوں سے متاثر کرتی ہیں۔اگرچہ یہ سمجھنا ایک اچھا خیال ہے کہ آپ ایک دن میں کتنا کھا رہے ہیں، لیکن اس کی سختی سے پابندی کرنا درست نہیں ہے۔ اس طرح آپ صحت بخش کھانوں کی درست کیلوریز کو حاصل نہیں کرسکتے۔
وزن کو باربار نوٹ کرنا
کچھ لوگ وزن بڑھنے کے حوالے بے حد محتاط ہوتے ہیں اور اسی لیے ہر کھانے کے بعد وزن چیک کرنے لگتے ہیں۔
ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ وزن دونوں صورتوں میں یعنی منفی اور مثبت انداز میں اثر انداز ہوسکتا ہے۔
منفی پہلو؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے بار بار وزن کرنا جنونی اور انتہائی غیر صحت مند ہو سکتا ہے بس یاد رکھیں کہ وزن آپ کو وہ سب کچھ نہیں بتاتا جو آپ کو اپنے جسم کے بارے میں جاننا چاہیے۔ پتلا ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ صحت مند نہیں اور بہت زیادہ چربی کا ہونا ضروری نہیں ہے کہ یہ کوئی بیماری ہی ہو ۔
کیلشیم سپلیمنٹ لینا
اگر آپ کو اپنی غذا سے مناسب کیلشیم نہیں مل رہا ہے، جو دل اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری غذائیت ہے، تو سپلیمنٹ لینے سے کسی قدر یہ کمی پوری ہوسکتی ہے۔ 50 سال سے زیادہ عمر کے مرد اور خواتین اور سبزیوں پر مشتمل غذا کھانے والے افراد کیلشیم لیتے وقت، جسم کی ہڈیوں میں کیلشیم جمع کرنے میں مدد کے لیے وٹامن D3 اور وٹامن K2-7 کا سپلیمنٹ کا استعمال ضرور کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 