
مسلسل ’فاسٹ فوڈ‘ کھانے سے اس جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں، ماہرین نے بتادیا
مسلسل فاسٹ فوڈ کھانے سے جگر کی جان لیوا بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں واقع کیک اسکول آف میڈیسن کی جانب سے کیے گئے ایک تحقیقی سروے میں کل 4000 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، جن میں 52 فیصد افراد فاسٹ فوڈ کھانے کے عادی تھے۔
اس تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد اپنے ضروری غذائی حراروں (کیلوریز) کی صرف 20 سے 29 فیصد مقدار فاسٹ فوڈ سے حاصل کررہے تھے وہ سب جگر پر اضافی چربی میں متبلا پائے گئے جسے این اے ایف ایل ڈی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر؛ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی
ماہرین نے واضح طور پر بتایا کہ مسلسل فاسٹ فوڈ کا استعمال جگر میں آہستہ آہستہ چربی پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے ’نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز‘ (این اے ایف ایل ڈی) انسان کے جگر میں نہ صرف ظاہر ہوتی ہے بلکہ مزید پیچیدہ بن کر جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر اینی کرداشیئن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اپنے روزمرہ حراروں (کیلوریز) کا پانچواں حصہ فاسٹ فوڈ سے لیتا ہے تو جلد یا بدیر ان کے جگر کو مختلف چکنائیاں گھیرلیتی ہیں، یہ عمل جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News