
وٹامن بی 9 کی کمی جسم میں کن علامات کی صورت میں سامنے آتی ہیں
بہتر صحت کے لیے صرف متوازن غذا ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ اس کا صحیح تناسب بھی اہمیت رکھتا ہے اسی طرح جسم میں کسی بھی وٹامن کی کمی کی صورت میں کچھ علامات سامنے آتی ہیں جو اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ جسم کو یہ غذائیت فوری فراہم کی جائے۔
مناسب غذائیت کے بغیر، خون کے سرخ خلیات کی تشکیل متاثر ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں جسم کے دیگر اعضاء تک آکسیجن کی فراہمی میں کمی ہونے لگتی ہے وٹامن بی 9 ایک ایسا ہی وٹامن ہے جس کی کمی اعصابی نظام میں خلل کا باعث بن سکتی ہے اس اہم وٹامن کی کمی کی جو سب سے واضح علامات سامنے آتی ہیں ان میں جلد کی رنگت کا پیلا پڑجانا، کمزری اور وزن میں کمی شامل ہیں۔
کسی بھی قسم کے وزن میں کمی جو غذا یا ورزش میں تبدیلی سے متاثر نہیں ہوتی ہے اس وٹامن کی کمی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
وٹامن بی 9 کیا ہے؟
وٹامن بی 9 کو فولیٹ بھی کہاجاتا ہے یہ ہرے پتوں والی سبزیاں جیسے گوبھی، پالک ، چنے اورلوبیا میں بکثرت پایا جاتا ہے۔
فولیٹ کی کمی انتہائی تھکاوٹ، توانائی کی کمی، جلد پر سنساہٹ، سرخ زبان، منہ کے السر، پٹھوں اور بصارت کی کمزوری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ جبکہ کچھ نفسیاتی مسائل جیسے الجھن اور ڈپریشن کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
فولیٹ کی کمی آپ کی یاداشت میں کمی کا باعث بن کر فیصلہ سازی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس اہم ترین وٹامن کی کمی کو دور کرنے لیے معالج سے فوری رابطہ کیا جائے تاکہ بروقت علاج سے مزید پیچیدگیوں سے بچا جاسکے۔
ماہرین کے مطابق فولک ایسڈ کی گولیاں فولیٹ کی سطح کو بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
تاہم کچھ معاملات میں غذا کو بہتر بنانے پر زور دیا جاتاہے تاکہ دوبارہ اس کمی کو ہونے سے روکنے میں مدد مل سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News